مضافات اندھیری میں علاج کے دوران طبی لاپرواہی کا ایک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جس میں ایک جواں سال خاتون پولس کانسٹیبل کی آپریشن سے قبل بے ہوشی کا انجکشن دینے کے بعد موت ہوگئی ہے (جاری)
پولس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مرول میں واقع پولس کی "لوکل آرمس یونٹ" میں تعینات اور کانڈیلوی کے سمتا نگر میں واقع پنہاڑ سوسائٹی میں رہائش پذیر 28 سالہ گوری سبھاش پاٹل کو کان میں کچھ تکلیف تھی جس کے علاج کیلئے ان کے کان کا آپریشن کرنا طئے پایا تھا ۔ (جاری)
علاج کیلئے فوری کو اندھیری کے لوکھنڈوالا میں واقع ایکس ہاسپٹل میں بھرتی کیا گیا تھا اور جمعرات کی شب آپریشن سے قبل انہیں بے ہوش کرنے کیلئے انستھیسیا کا انجکشن دیا گیا جس کے بعد ان کی موت ہوگئی ۔ اس واقعہ کی۔ خبر ملنے پر امبولی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور پولس مزید تفتیش کررہی ہے ۔
0 تبصرے