دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا حلقے کی ممبر آف پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا دنیش بچھاؤ نے کن مدعوں پر بات کی ؟؟؟ (تفصیلی رپورٹ)

 

   دھولیہ ضلع میں سوپر اسپیشیلٹی اسپتال ، مالیگاوں میں کینسر اور دھولیہ مالیگاوں حلقہ پارلیمنٹ کے ہر تعلقہ میں ٹراما کیئر یونٹ بنایا جائے تاکہ مریضوں کو علاج و معالجہ میں سہولت دستیاب ہوسکے ۔ اسطرح کا مطالبہ دھولیہ مالیگاوں حلقہ کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا دنیش بچھاؤ نے پارلیمنٹ میں کیا ہے ۔ موصوفہ گزشتہ روز لوک سبھا میں اپنی پہلے تقریر کرتے ہوئے انہوں نے دھولیہ ۔ مالیگاوں حلقہ پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ راہل گاندھی ، سونیا گاندھی سمیت کانگریس کے تمام اعلیٰ عہدیداروں کا شکریہ بھی ادا کیا ۔ (جاری) 

 وہیں موصوفہ نے مرکزی حکومت کے بجٹ میں مہاراشٹر کو نظر انداز کرنے پر تنقید کی اور کہا کہ صحت جیسے شعبے میں ماضی میں 3.3 لاکھ کروڑ روپیہ مختص کیا گیا تھا ، لیکن اب 91 ہزار کروڑ روپیہ ہی مختص ہے ۔ انہوں نے مہاراشٹرا خصوصاً ممبئی کے جی ٹی سینٹ جارج ، کے ای ایم ، کاما ، جے جے جیسے اسپتالوں میں اضافی بجٹ دینے کے ساتھ ساتھ میڈیکل اور پیرا میڈیکل شعبے میں مخلوعہ نشستوں کو پر کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ (جاری) 

 کینسر سے متعلق انہوں نے کہا کہ شمالی مہاراشٹر میں مالیگاوں میں کینسر اسپتال قائم کیا جائے۔ تاکہ دھولیہ ۔ مالیگاوں حلقہ پارلیمنٹ کی عوام کو ناسک اور ممبئی کا سفر نہ کرنا پڑے ۔ موصوفہ نے ناگپور میں بنائے گئے ایمس اسپتال کی طرز پر ممبئی ، ناسک ، پونہ ، دھولیہ میں قیام کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ایوشمان بھارت اسکیم جو 7500 کروڑ روپئے پر مشتمل ہے اس کا دائرہ سرکاری اسپتالوں میں بھی وسیع کیا جانا چاہیئے ۔ موصوفہ نے فیزیشن اور سرجن کے مسائل کو بھی اجاگر کیا اور حکومت سے توجہ دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے