مودی نے کسانوں کی آمدنی دگنی کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کسانوں کی خودکشی دگنی ہوگئی ۔ شرد پوار

 

 ملک میں کسانوں کی ابتر صورتحال اور ان کی خودکشی کے معاملات میں غیر معمولی اضافہ کیلئے این سی پی کے بانی شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ انہوں نے کسانوں کی آمدنی دگنا کرنے کا مودی کا وعدہ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ "وزیر اعظم نے کسانوں کی آمدنی دگنا کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر اس کے خلاف خود کشی کی تعداد دگنی ہوگئی ہے ۔ (جاری)

  مہاراشٹر کے شولا پور ضلع کے بارشی علاقے میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرد پوار نے زور دیا کہ ریاست میں حکومت کو تبدیل کر کے ایسی حکومت لانے کی ضرورت ہے جو کسانوں ، خواتین اور نوجوانوں کے مفادات کو ترجیح دے کر ان کی حفاظت کرے ۔(جاری)

 شرد پوار نے الزام لگایا کہ مرکز اور ریاست میں موجود بی جے پی کی حکومت نے کسانوں کی تکالیف کو کم کرنے اور روزگار پیدا کرنے کیلئے کچھ نہیں کیا ہے ۔ آپ دیکھتے ہونگے کہ نوجوان پریشان ہیں ، انہیں نوکری نہیں ملتی ، ہمیں یہ حکومت بدلنی پڑے گی ۔ شرد پوار نے عوام میں بی جے پی کی مقبولیت میں کمی کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی کہ 400 پار کا نعرہ دینے کے باوجود بی جے پی 300 سیٹیں بھی نہیں جیت سکی ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے