نئی دہلی (ایجنسی) اولا کمپنی نے یوم آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی الیکٹرانک بائیک لانچ کی ہے۔ جو جلد ہی بازار میں نظر آئے گی ۔ اس بائیک کی قیمت 74 ہزار 999 روپئے سے شروع ہوگی ۔ اطلاع کے مطابق اس بائیک کو ہندوستان میں ہی ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ جبکہ اس کی مینو فیکچرنگ اولا کی تامل ناڈو میں واقع اولا فیوچر فیکٹری میں ہوئی ہے ۔ اس بائیک میں یوں تو کئی طرح کی سہولیات ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ۔ لیکن بنیادی طور پر پیٹرول کی بچت اور آلودگی سے نجات کیلئے اس بائیک کو لانچ کرنے کا اہم مقصد ہے ۔ اس بائیک کے تعلق سے اولا کمپنی پر جوش ہے جبکہ صارفین کوبھی اس کا انتظار ہے ۔
0 تبصرے