ملعون رام گیری کے متنازعہ بیان پر بھڑک اٹھے حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی ، کہا ! اگر سخت کاروائی نہیں کی گئی تو ہوگا بڑا احتجاج

 

مالیگاوں / مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری اور مالیگاوں شہر کی مقبول شخصیت حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے ملعون رام گیری مہاراج پر بیان دیتے ہوئے اپنا مذمتی احتجاج درج کروایا ہے ۔ معلوم ہوکہ گزشتہ دنوں مہاراشٹر کے ویجا پور میں ہندو سنت رام گیری نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ جیسی عظیم شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کا کام کیا تھا ۔جس کے بعد ریاست مہاراشٹر کے الگ الگ اضلاع میں رام گیری مہاراج پر ایف آئی آر درج ہوئی اور اعلیٰ حکام سے اس رام گیری مہاراج کی گرفتاری کی مانگ کی جارہی ہے ۔ (جاری)

  میڈیا کو بیان دیتے ہوئے حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے کہا کہ رام گیری مہاراج نے جس طرح سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت پر کیچڑ اچھالنے کا کام کیا ایسی بیمار اور گندی شخصیت پر فوراً کاروائی کی جانی چاہیئے۔ انہوں نے کہا حکومت کی پشت پناہی میں اسطرح کی بیان بازی سامنے آرہی ہے ۔ ریاست کی حکومت کو ایسے شر پسند اور نفریت پھیلانے والوں کا ساتھ ہرگز نہیں دینا چاہیئے ۔ اگر مقامی پولس رام گیری مہاراج کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کرتی ہے تو ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں سے رام گیری کی گرفتاری کو لیکر عنقریب بڑا احتجاج کیا جائیگا ۔ (جاری)

مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے مزید کہا ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے، یہاں صدیوں سے ہندو ، مسلم ، سکھ عیسائی سبھی مل جل کر رہتے ہیں ۔ ہندوستان کے امن و امان کو برباد کرنے کیلئے نفرتی ذہنیت رکھنے والے افراد اسطرح کا بیان دیتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رام گیری کے متنازع بیان کے بعد مسلمانوں میں شدید غصہ پایا جارہا ہے ۔ مقامی پولس اور ریاستی حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے رام گیری پر فوراً کاروائی کرنے کی ضرورت ہے ۔ (جاری)

  اپنے بیان میں مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے ریاست مہاراشٹر کے سی ایم ایکناتھ شندے کے بیان پر بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ، ریاست کے سی ایم ایکناتھ شندے بیان دیتے ہیں کسی بھی ہندو سنت کے بال کو بھی دکھا نہیں لگے گا ، مہاراشٹر کے سی ایم کا یہ بیان ہندو مسلم نفرت کو بڑھاوا دیتا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہے ، بقول ان کے ، ایکناتھ شندے کو چاہیئے کہ وہ انصاف کیساتھ کام لیں اور رام گیری پر فوراً کاروائی کریں ۔ نہ کہ رام گیری کا ساتھ دیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے