ایک کروڑ روپے کی خطیر فنڈ سے دتّ نگر عائشہ حکیم چوک سے ارمان سائیکل والے تک سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح

 

مزید اسی فنڈ سے آس پاس بازو کی گلیوں میں جہاں روڈ راستے خراب ہے وہ روڈ بھی تعمیر ہوگی مفتی اسمٰعیل قاسمی

انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی حمایت کا شیخ آصف کی منشاء پر جلد ہی پریس کانفرنس سے راز فاش کریں گے

( مالیگاؤں ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی اپنی تعمیری کاموں میں مسلسل روبہ عمل ہے شہر کا ناک نقشہ تبدیل کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اسکی ایک کڑی آج بروز منگل 27 اگست کو دوپہر ڈھائی بجے عزیز کلو اسٹیڈیم کے سامنے والی گلی محلہ رحمان پورہ میں سیمنٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر کا افتتاح کرنے مفتی اسمٰعیل قاسمی ایم ایل اے  پہنچے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم عزیز کلو اسٹیڈیم کے سامنے والی گلی ارمان سائیکل سے لے کر دتّ نگر کی بیت-الخلا عائشہ حکیم چوک تک مضبوط سمینٹ کانکریٹ روڈ کی تعمیر پر جمع ہیں۔(جاری)

ایک کروڑ روپے کے بجٹ سے روڈ کی تعمیر ہوگی اس بڑے تخمینہ سے جو بچت ہوگی جن گلیوں میں روڈ راستے خراب ہے اسی بجٹ سے آس پاس بازو والی گلیوں کی تعمیر بھی کی جائے گی، آج شہر کی اہم شاہراہ فتح میدان سے پوار واڑی روڈ کا تعمیری کام بھی ہماری کوشش و فنڈ اور نمائندگی کا نتیجہ ہے جس سے بجٹ سے مکمّل روڈ کی تعمیر چار مرحلے میں بنے گی، فتح میدان سے سلیمانی چوک تک، سلیمانی چوک سے منشی بابا کی درگاہ تک، اور وہاں سے بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تک، مالیگاؤں اسکول سے پوار واڑی ہاۓ وے تک روڈ کی تعمیر ہوگی۔(جاری)

ابھی مالیگاؤں ہائی اسکول سے تعمیر کا کام جاری ہے اس ضمن میں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے فائنل ڈسپوزل ہونا ہے وہ ڈالی جاچکی ہے اور ہم نے یہ کام شروع کروادیا ہے ان شاءاللہ چند دنوں میں یہ کام مکمّل ہوگا، زری والا پیٹرول پمپ کے پاس گیس کی پائپ لائن آنی تھی وہ کام روکا ہوا تھا وہ مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے ہم نے فتح میدان سے مالیگاؤں اسکول تک کام شروع ہو انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کیلئے کام جاری کروایا تھا، چند پائپ ڈالے گئے بارش شروع ہوگئی جسکی وجہ سے کام روکنا پڑا، اب انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر ہوجانے کے بعد آگے کا تین مراحل کا کام مکمّل ہوگا ہم آج جس روڈ کی تعمیر کررہے ہے رحمان پورہ عزیز کلو اسٹیڈیم کے سامنے والی گلی یہاں پانی کی پائپ لائن کی کچھ مسائل تھے ہم نے وارڈ انجینئر کو بلواکرکے اسکو کہا کہ پہلے پانی کی پائپ لائن کا مسئلہ حل کرو، الحمداللہ انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کا کام مکمّل ہوچکا ہے۔(جاری)

آج اس حالت میں ہے کہ روڈ کی تعمیر کا کام شروع کر رہے ہیں اس طرح پورے شہر کے اندر جہاں جہاں کام ہورہا ہے اسی اچھی مضبوط پائیدار کوالیٹی میں یہاں پر بھی کام کرکے دیا جائے گا رضاپورہ کے رکے کام کے متعلق سوال پر مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ وہاں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں نیچے گہرائی زیادہ ہے پورے شہر سے جو پانی آۓ گا تو یہاں گہرائی زیادہ ہے اگر اتنی گہرائی میں کام کریں گے تو جان کا خطرہ ہے تو بارش کی وجہ سے وقتی طور پر کام روک دیا گیا ہے عائشہ حکیم چوک سے ارمان سائیکل والے تک روڈ کی تعمیر کے بعد رضاپورہ والے روڈ کا کام ہوگا اسکے بعد فتح میدان سے مالیگاؤں اسکول تک کام شروع ہوگا۔(جاری)

ایک سوال پر سابق آمدار کا انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر کی مخالفت نہیں کر رہے ہیں اور لوگوں سے بھی اپیل کی ہے مخالفت نہ کریں، اس پر آمدار مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ شیخ آصف نے جو کہا ہے مَیں اس ضمن میں مستقل پریس کانفرنس بلاؤں گا اور اسکی مکمّل تفصیل دوں گا کس طرح یہ اسکیم لائی گئی ہے اور یہ اسکیم فیل ہے نقصان دہ ہے حکومت کا فنڈ جو عوام کا ٹیکس ہے جو پانچ سو کروڑ روپے سے زائد ہے وہ ضائع ہوجائے گا اسکی تفصیل دوں گا. اس روڈ کی تعمیر پر محلے کے سرکردہ افراد نے مفتی اسمٰعیل قاسمی کا پھول ہار سے استقبال کیا اور ہرے لڈو سے منہ میٹھا کیا کمشنر رویندر جادھو بھی یہاں پر پہنچے.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے