اسمبلی الیکشن کے مد نظر اردو گھر میں بی ایل اوز کی میٹنگ ، ووٹر لسٹ سے متعلق کام کاج پر زور : ایڈیشنل کلکٹر دیوت کیکان

 

  مرکزی الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ووٹر لسٹ اپڈیٹ کا کام شروع ہوچکا ہے ۔اڈ کے تحت عبوری ووٹر لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔ 20 اگست تک اعتراضات ، تجاویز اور مشورے دیئے جاسکتے ہیں ۔وہیں نئے ناموں کا اندراج بھی کیا جاسکتا ہے ۔ اس کی تفصیل کل محصول محکمہ کی جانب سے شہر کے اردو گھر میں منعقدہ بی ایل اوز کی ایک میٹنگ میں دی گئی ۔ اس موقع پر یہاں ایڈیشنل کلکٹر دیوت کیکان ، پرانت آفیسر نتن سدگیر ، سنیئے گاندھی نرادھار یوجنا کے تحصیلدار مکیش شیواڑے ، الیکشن محکمہ کے راہل دیشمکھ سمیت سمادھان پاٹل وغیرہ موجود تھے ۔ (جاری) 

 اس موقع پر یہاں ایڈیشنل کلکٹر دیوت کیکان کے علاؤہ پرانت آفیسر نے سامعین سے خطاب کیا ، اس موقع پر آفیسران نے بی ایل اوز سے اس بات کی امید جتائی کہ ووٹر لسٹ میں نئے ناموں کے اندراج پر زور دیا جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ میت کے نام ہدف کرنے کیلئے مکمل ثبوت و خواہد کی بھی جانچ کر لیں کہ جن کا نام ووٹر لسٹ سے ہدف کیا جارہا ہے واقعی اس کا انتقال ہوچکا ہے یا نہیں (جاری) 

 اس کے علاؤہ جن کے نام ووٹر لسٹ میں ایک سے زائد مقام پر ہیں ایسے افراد کے نام بھی ایک مقام پر رکھنے کیلئے شفافیت سے کام کریں ۔ کسی کے بولنے یا کہنے سے ووٹر لسٹ میں موجود نام کو ہدف نہیں کیا جانا چاہیئے ۔ وہیں ایسے شہریان جن کی عمر اس ماہ یکم اگست کو 18 سال مکمل ہورہی ہے وہ اپنا نام فہرست رائے دہندگان میں درج کروانے کیلئے بی ایل اوز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ (جاری)

  اس کے علاؤہ جن افراد ہے شناختی کارڈ پرانے ہوچکے ہیں اور اس پر موجود فوٹو بھی پرانا ہے ایسے افراد اپنے شناختی کارڈ کو اپڈیٹ کرنے اور اس پر موجود فوٹو کی تبدیلی کیلئے بی ایل اوز سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ان سبھی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے وہاں موجود کئی بی ایل اوز نے بتایا کہ شہر میں کئی افراد ووٹر لسٹ سے کچھ نام ہدف کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہوئے ہیں اور میل روانہ کررہے ہیں ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے