وائناڈ : لینڈ سلائیڈنگ سے تباہ ہوئے وائناڈ کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو تباہ شدہ جی وی ایچ ایس اسکول ویلارمالا کا دورہ کیا اور پوچھا کہ کتنے بچوں نے اپنے والدین کو کھو دیا ہے۔ ہوائی جہاز سے کلپیٹہ اترنے کے بعد انہوں نے سب سے پہلے تباہ شدہ سرکاری جی وی ایچ ایس اسکول ویلارمالا کا دورہ کیا ۔(جاری)
جذباتی ہوئے وزیر اعظم مودی نے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور مرکزی وزیر سریش گوپی سے پوچھا کہ کتنے بچوں نے اپنے پیاروں کو کھویا ہے۔ وزیر اعظم مودی تباہ شدہ اسکول کو دیکھ کر کافی دکھی ہوئے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بات کی۔ جی وی ایچ ایس. اسکول ویلارمالا میں 582 طلبہ تھے۔ ان میں سے 27 لاپتہ بتائے جارہے ہیں۔(جاری)
وزیراعظم نے اسکول میں 15 منٹ گزارے اور اسکول کی نئی عمارت کے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کی ۔ وزیراعظم مودی نے ہندوستانی فوج کے ذریعہ بنائے گئے 190 فٹ لمبے بیلی برج کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس پر چلتے ہوئے دفاعی حکام سے بات کی۔ انہوں نے مقامی اسپتال اور ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی۔(جاری)
وزیراعظم مودی نے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت بھی کی، جس میں کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان، وزیر اعلیٰ پنارائی وجین اور دیگر حکام موجود تھے۔ وزیر اعظم کے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے سے ایک دن قبل کیرالہ حکومت نے آفت سے متاثرہ علاقے میں بحالی اور راحت کاری کے کاموں کے لیے مرکز سے 2,000 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔(جاری)
قبل ازیں وزیراعظم مودی کنور ہوائی اڈے پر اترے، جہاں کیرالہ کے گورنر، وزیر اعلیٰ اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وائناڈ میں 30 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی، جس میں 416 افراد کی جانیں تلف ہوگئی تھیں اور 150 سے زائد لاپتہ ہوگئے تھے۔
0 تبصرے