کلکتہ : کولکاتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت ریزی اور قتل کا واقعہ ملک بھر میں چرچا کا مدعا بنا ہوا ہے ۔ ایسے میں چوطرفہ مذمت کی جارہی ہے ۔ جہاں ایک جانب ملک بھر کے ڈاکٹروں نے اس واقعے کی مذمت کی وہیں سیاسی لیڈران بھی خاموش نہیں ہے ۔ ایسے میں دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا کی نئی منتخب رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے بھی اپنا احتجاج درج کروایا ہے ۔ انہوں نے معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر ہونے کے ناطے اس واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ (جاری)
ضلع کی میڈیکل کالجوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرس کی بڑی تنطیموں جیسے بی ایم سی، ایم اے آر ڈی ، آئی ایم اے ، جے ڈی این اور اے ایس ایم آئی کی جانب سے شروع کیا جانے والے احتجاج کو حمایت حاصل ہوئی ہے ۔ اس ضمن میں رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے مقتول کے افراد خانہ سے مطالبہ بھی کیا کہ پورے واقعے کو سی بی آئی ( سینٹرل بیورو آف انویسٹیگیشن) کے حوالے کر کے مکمل جانچ کروائی جانا چاہیئے ، تاکہ ملزمین تک جلد از جلد رسائی ہو اور انہیں موت کی سزا ملے ۔ بقول ان کے ، ابھی تک اس معاملے میں 30 مبینہ افراد کے نام سامنے آئے ہیں ۔ عین ممکن ہے پولس دیگر ملزمین تک بھی پہنچ جائیگی ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے وزیر داخلہ امیت شاہ اور وزیر اعظم نریندر مودی کو لیٹر روانہ کر معاملے کی باریک تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا اور خاطیوں کو سخت سے سخت انجام تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔ واضح رہے کہ کچھ گھنٹے قبل مذکورہ معاملے میں سی بی آئی کی سینئر آفیسر سیما پاہوجا کو معاملے کی تفتیش کیلئے بڑا بنایا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سینئر آفیسر سیما پاہوجا کون ہیں ؟؟ (لنک پر کلک کریں پڑھیں مکمل تفصیل)
0 تبصرے