مالیگاوں / دو روز قبل مالیگاوں شہر کانگریس پارٹی کے صدر مقامی صدر اعجاز بیگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات کو واضح کیا تھا کہ شہر کی مشرقی اقبال روڈ (قبرستان روڈ) انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ، اور آئندہ جمعہ کو ہم یہاں دھرنا آندولن کرنیوالے ہیں ۔ اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے آج بروز جمعہ کو دوپہر تین بجے اعجاز بیگ اپنے رفقاء اور کانگریس پارٹی ورکروں کیساتھ شہر کے مشرقی اقبال روڈ پر پہنچے اور سڑک کے درمیان بیٹھ کر اپنا احتجاج شروع کیا ۔ (جاری)
اس دوران اعجاز بیگ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شہر کے ناکام لیڈران سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ آصف شیخ رشید اور مفتی اسمعیل نے صرف شہر کو لوٹنے کا کام کیا ہے ، شہری عوام ہر وسائل سے محروم ہے۔ بقول ان کے ، انہیں شرم نہیں آتی مشرقی اقبال روڈ شہر کی سب سے مصروف ترین شاہراہ ہے ، جہاں سے شہر بھر کی میت گزرتی ہے اور روزانہ ہزاروں لوگ اس سڑک کو استعمال کرتے ہیں ۔ اس راستہ روکو احتجاج میں اعجاز بیگ نے جنازہ پیٹی بھی رکھا تھا تاکہ شہر کے ناکارہ لیڈران کو سچائی بیان کی جاسکے ۔(جاری)
اپنے بیان میں انہوں نے پھر سے ایک بار مقامی این سی پی صدر آصف شیخ اور مفتی اسمعیل کو نشانہ بنایا ، اور ان دونوں پر شہری عوام کو لوٹنے کا الزام لگایا ۔ سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں انہوں نے کہا چاہئے ہمیں پولس اٹھا کر جیل میں بند کر دے ہمیں پرواہ نہیں ہے ۔ کیونکہ ہم چاہتے ہیں یہ سڑک جلد از جلد تعمیر ہو اور جب تک آفیسران ہمارے مطالبات کو منظور نہیں کرینگے ہم یہاں سے اٹھنے والے نہیں ہیں ۔
0 تبصرے