نئی دہلی : متھرا کے کرشنا جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے عدالت کی نگرانی میں سروے کی اجازت دینے والے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ نے جمعہ کو روک بڑھا دی ۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار کی بنچ نے 14 دسمبر 2023 کے ہائی کورٹ کے حکم پر عمل آوری پر سپریم کورٹ کی طرف سے 16 جنوری کو لگائی گئی روک کو جاری رکھنے کا حکم دیا۔(جاری)
ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے عدالتی نگرانی میں سروے کی اجازت دی تھی اور اس کی نگرانی کے لیے ایک کورٹ کمشنر کی تقرری سے اتفاق کیا تھا۔ ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ کمپلیکس میں ایسے نشانات ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ وہاں کبھی مندر ہوا کرتا تھا۔(جاری)
سماعت کے دوران ہندو فریقین کی طرف سے پیش ہوئے وکیل وشنو شنکر جین نے کہا کہ ہائی کورٹ کے گزشتہ سال 14 دسمبر کے حکم اور کیس میں متعلقہ احکامات کے خلاف شاہی مسجد عیدگاہ مینجمنٹ ٹرسٹ کمیٹی کی اپیل ناکام ہو گئی ہے۔(جاری)
انہوں نے کہا کہ یہ تمام درخواستیں بے کار ہوگئی ہیں کیونکہ ہائی کورٹ نے یکم اگست کو اپنا حکم دیا ہے ۔ جین نے ہائی کورٹ کے یکم اگست کے حکم کا حوالہ دیا، جس میں اس نے متھرا میں کرشنا جنم بھومی-شاہی عیدگاہ تنازعہ سے متعلق 18 مقدمات کی برقراری کو چیلنج کرنے والی مسلم فریقوں کی عرضی کو خارج کر دیا تھا کہ مسجد کے مذہبی کردار کو متعین کرنے کی ضرورت ہے۔
0 تبصرے