نئی دہلی: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نفرت انگیز پوسٹ کرنے والے شخص ندیم علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کی آئی ایف ایس او یونٹ نے ندیم علی کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ ندیم کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ تاہم ندیم کو ضمانت مل گئی ہے۔ ندیم نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ملک میں خانہ جنگی ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ ندیم کی دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال کے ساتھ تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔ (جاری )
ندیم نے کیا پوسٹ کیا؟
ندیم نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ بھارت خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ ندیم نے لکھا تھا کہ سنگھیوں اور ہندوستانیوں کے درمیان خانہ جنگی ہونی چاہیے، جیسے منی پور میں چل رہی ہے، وہاں بھی ایک مکمل جنگ ہونی چاہیے۔(جاری)
اس کے علاوہ ندیم نے سنگھ اور پی ایم مودی کو لے کر متنازعہ پوسٹ بھی کی تھی۔ کیجریوال اور سنجے سنگھ کے ساتھ تصاویر وائرل ہونے والی ندیم علی کی متنازع پوسٹ کے خلاف سوشل میڈیا پر غصہ پایا جاتا ہے اور لوگ ندیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ کیجریوال اور سنجے سنگھ کے ساتھ ندیم کی تصویر پر بھی لوگ عام آدمی پارٹی پر کڑی تنقید کر رہے تھے۔
0 تبصرے