غریب اور مستحق حاملہ خواتین کی ڈیلیوری کے اخراجات معاملے میں شیخ رشید فاؤنڈیشن کی جانب سے ملیگی بھرپور مدد : خالد حاجی

 اہم اطلاع : حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کی مدد صرف شہر کے اصل مستحقین کیلئے ہے ، اسلئے دیئے گئے نمبرات پر صاحب مال حضرات رابطہ نہ کریں ۔


مالیگاوں / آج بروز منگل 13 اگست 2024 کو مالیگاوں شہر کی غریب عوام کی مدد کرنے کیلئے شیخ رشید فاؤنڈیشن کی جانب سے اہم اور بڑا فیصلہ لیا گیا ۔ شہر کی غریب حاملہ خواتین کی ڈیلیوری کے سلسلے میں شہر کے نجی اسپتالوں میں لگنے والے اخراجات کا زمہ اب شیخ رشید فاؤنڈیشن اٹھائے گی ۔ جی ہاں ، ایک گھنٹہ قبل مقامی مقبول سوشل ورکر اور شیخ رشید خانوادہ کے اہم زمہ دار خالد حاجی نے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا خلاصہ کیا ہے ۔ (جاری)

پریس کانفرنس میں میڈیا نمائندوں کو تفصیل بتاتے ہوئے خالد حاجی نے کہا کہ مالیگاوں شہر میں حاملہ خواتین کی ڈیلیوری کا مسئلہ دن بدن بگڑتا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی ڈیلیوری کا مسئلہ بہت سنگین ہے اور ہم شیخ رشید فاؤنڈیشن کے زریعے اس مسئلے کے حل کیلئے آگے کا لائحہ عمل تیار کررہے ہیں ۔ (جاری)

  بقول ان کے ، ہم نے دیکھا کہ غریب خواتین کو ڈیلیوری کیلئے پہلے سرکاری اسپتال لیجایا جاتا ہے جہاں مشنری کی عدم موجودگی اور طبی سہولیات کے فقدان کے سبب انہیں نجی اسپتال میں ریفر کرنا پڑتا ہے ۔ اور نجی اسپتال انتظامیہ ڈیلیوری کی کنڈیشن دیکھ کر ایک موٹی رقم کی مانگ کرتے ہیں ۔ شہر کے نجی اسپتالوں میں 20 ہزار سے لیکر 60 ہزار تک ڈیلیوری کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے جس کی وجہ سے غریب کی کمر ٹوٹ جاتی ہے ، اور ہمارے شہر میں اسطرح کے واقعات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں ۔ (جاری)

اسلئے شہر کی غریب عوام کی سہولت کے لئے ہم نے شیخ رشید فاؤنڈیشن کی جانب سے نمبر جاری کئے ہیں ، اور شہر کی غریب عوام سے گزارش کی جارہی ہے کہ ڈیلیوری کے مسئلے میں خواتین کو شہر کے کسی بھی اسپتال میں بھرتی کرنے سے پہلے ہم سے رابطہ کریں ۔ ہمارا وعدہ ہے ہم ڈیلیوری کے اخراجات اٹھائیں گے ۔ اب شہر کی غریب عوام کو سرکاری اور نجی اسپتال کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ اگر آپ کی بیوی کی ڈیلیوری کا مسئلہ ہے اور آپ کے پاس پیسے نہیں ہیں تو آپ ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ رات کے وقت ایمرجنسی کیلئے 8087145252 (کلیم بھائی) کے اس نمبر پر فون کریں ۔ اور صبح دس بجے سے رات دس بجے تک 9823875252(خالد حاجی ) اور 8888587133(شفیق بھائی) سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے