پرائیوٹ بجلی کمپنی اور تین دن ناغہ سے پانی سپلائی معاملے پر ایم پی ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کیساتھ اہم میٹنگ

 

مالیگاوں / شہری مسائل کی یکسوئی کیلئے گزشتہ روز سرکاری رہائش گاہ (گیسٹ ہاؤس) پر دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا حلقہ کی رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں بجلی ، پانی اور دیگر امور کی نشاندہی کرتے ہوئے یکسوئی کے اقدامات اٹھائے گئے مذکورہ میٹنگ کا انعقاد حاجی یوسف سیٹھ نیشنل کی ایماء پر عمل میں آیا تھا ۔ (جاری)

اس ضمن میں حاصل تفصیلات کے مطابق اس میٹنگ میں پرائیویٹ بجلی کمپنی سے جڑے مسائل حاوی رہے خاص طور پر بجلی میٹر شوٹ معاملہ ، بالٹی بلوں میں اوریج بل ، ڈور لاک کے علاؤہ میٹر تبدیلی کے معملات کی نشاندہی کی گئی اور بجلی کمپنی کو انتباہ دیا گیا کہ اس طرح کے معاملات کی پر فوری طور پر قابو پایا جانا چاہیئے ۔ مذکورہ میٹنگ میں کانگریس صدر اعجاز بیگ نے پرائیویٹ بجلی کمپنی کی جانب سے ہورہی زیادتیوں کو کوتاہیوں کی طرف اشارہ کیا اور جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے سخت ناراضگی ظاہر کی ۔(جاری)

وہیں موجود ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، یوسف الیاس ، یوسف سیٹھ نیشنل ، ساجد انصاری ، وغیرہ نے بھی بجلی کمپنی کے ان معاملات پر برہمی کا اظہار کیا کئی فیڈر اوور لوڈ ہونے نئے کنکشن نہ دینے پر ناراضگی ظاہر کی اس کے علاؤہ شہر بھر میں پانی سپلائی ناغہ میں کٹوتی کا مطالبہ بھی زیر بحث رہا ۔ اس ضمن میں یوسف سیٹھ نیشنل نے پرشاشک کی توجہ مبذول کروائی کہ تین دن قبل بھی مکتوب دیا گیا ہیکہ پانی ناغہ میں کٹوتی کی جائے تین دن ناغہ ہی بجائے کم از کم دو دن ناغہ سے پانی سپلائی کیا جائے ۔ کیونکہ ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ وافر مقدار میں ہے (جاری)

اس مدعے پر کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو نے دو چار دنوں میں عمل درآمد کرنے کا تیقن دیا اور اس پر عمل کا اعلان بھی کردیا ہے ۔ اس کے علاؤہ شہر کے دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ، اس میٹنگ میں ایم پی ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کا یوسف الیاس ، مفتی اسمعیل قاسمی کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔ اس میٹنگ میں شہر کے دیگر زمہ داران بھی شریک تھے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے