لوکارنو سوئزر لینڈ: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے سنیچر کی رات سوئٹزرلینڈ کے شہر لوکارنو میں اپنا جلوہ بکھیرتے ہوئے یہاں منعقدہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ" وصول کیا جسے وہاں "پاردوایلا کوریرا" یا پھر کرئیر لیو پارد ایوارڈ کہا جاتا ہے ۔ (جاری)
ستہتر 77 ویں "لوکارنو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول" میں شاہ رخ خان جب ایوارڈ لینے اسٹیج پر پہنچے تو وہاں موجود 8 ہزار سے زائد سامعین دیر تک ان کے اعزاز میں تالیاں بجاتے نظر آئے ۔ ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے اعتراف کیا کہ ان کیلئے اس کے نام کا تلفظ ٹھیک سے ادا کرنا مشکل ہے ۔ شاہ رخ خان کو لوکارنو میں یہ ایوارڈ مقامی وقت کے مطابق سنیچر کی رات 10 بجے دیا گیا ۔ اس وقت ہندوستان میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کا ایک بج رہا تھا ۔
0 تبصرے