نو خواتین کا قتل کرنے والا "سیریل کلر" گرفتار

 

یوپی پولیس نے بریلی میں 14 مہینوں سے جاری خواتین کے سلسلہ وار قتل کی گھتی کو سلجھاتے ہوئے "سیریل کلر" کلدیپ گنگوار کو گرفتار کرلیا ہے ۔ شہر کے شیش گڑھ اور شاہی آدی تھانہ علاقوں میں 14 ماہ میں ادھیڑ عمر کی خواتین کو ساڑھی سے گلہ دبا کر قتل کرنے کے تقریباً 9 واقعات سامنے آئے تھے ۔ (جاری)

 اس معاملے کی جانچ پولیس کیلئے چلینج بن گئی تھی جس سے نمٹنے کیلئے "آپریشن تلاش " شروع کیا گیا جس نے جمعرات کو مقصد حاصل کرلیا ۔ پولیس نے جمعہ کو اسے میڈیا کے سامنے پیش کیا ۔ اس کی گرفتاری میں عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا اسکیچ معاون ثابت ہوا ۔ ابتدائی جانچ میں کلدیپ نے 6 خواتین کے قتل کا اعتراف کیا ، اہم بات یہ ہیکہ قتل کی تمام 9 وارداتوں میں طریقہ کار ایک ہی اپنایا گیا تھا ۔(جاری) 

 ہر خاتون کا اسی کی ساڑھی یا دوپٹہ سے گلا گھونٹ دیا گیا تھا ۔ قتل کی یہ تمام وارداتیں 25 کلو میٹر کے ریڈیس میں پیش آئی تھی ۔ کلدیپ کی گرفتاری پر خواتین نے راحت کی سانس لیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے