مالیگاوں سینٹرل کی عوام کیلئے پرائیویٹ بجلی کمپنی کی دوسری آفس پرانے پاور ہاؤس میں کھولی جائے ، یوسف الیاس

 

پرائیویٹ بجلی کمپنی کو معاہدے کے مطابق کام کرنے ، پاور سپلائی نظام بہتر بنانے نیز بجلی بلوں کے مسائل درست کرنے کیلئے بنکر تنظیموں خصوصاً پاورکنزیومرس ایسوسیشن کی جانب سے 6 ستمبر تک الٹی میٹم دیا گیا ہے ۔ ورنہ بجلی کمپنی کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ تحریک بھی چلائی جائیگی ۔ اس طرح کی تفصیل آج یوسف سیٹھ نیشنل والا کہ آفس میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بنکر تنظیموں کے زمہ داران کی جانب سے فراہم کی گئی ہے ۔ (جاری)

اس موقع پر یہاں یوسف الیاس ، یوسف سیٹھ نیشنل ، ساجد انصاری ، نہال دانے والا ، انور بھیونڈی والے ، عتیق دودھ والے ، اخلاق بالے مقادم ، سمادھان پاٹل اور اشفاق سیٹھ بکرا کے علاؤہ دیگر سرکردہ افراد موجود تھے ، اس موقع پر یوسف سیٹھ نیشنل والا نے بتایا کہ 13 اگست کو ان کی کوششوں سے ریسٹ ہاؤس میں پرائیویٹ بجلی کمپنی کے سی ای او پریم سنگھ کے ہمراہ بنکر تنظیموں اور عوامی نمائندوں کی ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں ایم پی شوبھا تائی بچھاؤ ، ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، کانگریس صدر اعجاز بیگ ، بھی موجود تھے۔ جن کی موجودگی میں بجلی کمپنی کے خلاف کئی طرح کے اعتراضات پیش کئے گئے تھے ۔ (جاری )

پاور سپلائی کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ اب تک 56 کروڑ روپیہ انفرا اسٹرکچر کے نام پر صرف ہوا ہے ، جبکہ ہمارا کہنا ہیکہ پانچ سال میں 100 کروڑ خرچ ہونا چاہیئے ۔ یوسف الیاس نے بتایا کہ بجلی کمپنی بل بقایا ہونے پر کنکشن منقطع کئے جارہے ہیں لوڈ کم زیادہ ہونے ، وولٹیج کی کمی زیادتی سے ایم ڈی شوٹ آپ ہوتا ہے تو کمپنی کی زیادتی بڑھ جاتی ہے ۔ سرکاری بجلی کمپنی کے وقت شہر کے مشرقی حصے میں پانچ وارڈوں میں کام ہوتا تھا ۔ (جاری)

لیکن اب 60 فٹی روڈ پر پرائیویٹ بجلی کمپنی کا ایک کی آفس ہے ۔ پرائیویٹ کمپنی اپنا آفس جونا پاور ہاؤس پر شروع کرے جس سے سینٹرل اور آؤٹر کے صارفین کو آسانی ہوسکے ۔ زور زبردستی کر کے میٹر تبدیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ کنکشن فوری فراہم کیا جائے ، نیا سب اسٹیشن بنانے کا وعدہ پورا ہو ۔ اسی کے ساتھ ساتھ اخباری نمائندوں کو بتایا گیا کہ بنکروں کے اضافی بجلی سبسڈی کیلئے جی آر جاری ہونے میں تاخیر کی جارہی ہے ۔ حکومت اور محکمہ جاتی سطح کی نیت میں کبھی کبھی کھوٹ نظر آتی ہے ۔ باوجود اس کے بنکر تنظیمیں جائزہ کمیٹی کے صدر دادا جی دگڑو بھسے سمیت ریاستی وزیر ٹیکسٹائل چندر کانت دادا پاٹل کے رابطے میں ہیں تاکہ فوری جی آر کی اجرائی عمل میں لائی جاسکے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے