ایودھیا عصمت دری معاملے میں سی ایم یوگی نے بڑی کارروائی کی ہے۔ سب سے پہلے پولیس چوکی کے انچارج اور تھانہ صدر کو معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ زیادتی کے اس کیس کے مرکزی ملزم معید خان کے گھر پر بلڈوزر کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں معید خان کی جائیدادوں پر بلڈوزر کارروائی کی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی نے ایودھیا اجتماعی عصمت دری کے مرکزی ملزم ایس پی لیڈر معید خان کی بیکری پر چھاپہ مارا ہے۔ بیکری میں بننے والی اشیاء کی جانچ کی جا رہی ہے۔ معید خان کی بیکری بھدرسا میں ایون بیکری کے نام پر ہے۔(جاری)
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے متاثرہ کی ماں سے ملاقات کی تھی اور ایودھیا میں کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ سی ایم یوگی نے پوراکلندر پولیس اسٹیشن انچارج رتن شرما اور بھدرسا چوکی انچارج اکھلیش گپتا دونوں کو معطل کردیا ہے۔ الزام ہے کہ ان لوگوں نے واقعہ کے بعد فوری کارروائی نہیں کی اور مقدمہ درج کرنے میں گھنٹوں تاخیر ہوئی۔ (جاری)
متاثرہ لڑکی کی والدہ نے وزیر اعلیٰ کو واقعہ سے آگاہ کیا تھا۔ پولیس اہلکاروں کی کارروائی کے بعد زیادتی کیس کے مرکزی ملزم معید خان کی جائیدادوں کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ معید خان پر تالاب اور سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضے کا الزام ہے۔(جاری)
سی ایم یوگی کا بڑا اقدام
بتادیں کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایودھیا کے بھدرسا علاقے میں گینگ ریپ کا شکار ہونے والی نوعمر لڑکی کی ماں سے ملاقات کی تھی جس کے بعد مقدمہ درج کرنے میں تاخیر کی وجہ سے پولیس اور انتظامی مشینری اچانک حرکت میں آگئی فوری ایکشن نہ لینے پر جہاں چوکی انچارج اور تھانہ انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے وہیں دوسری جانب مرکزی ملزم معید کی جائیداد کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجرم کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
0 تبصرے