بھیونڈی / میونسپل کمشنر اجئے ویدیہ نے میونسپل اسکول میں طالبہ کیساتھ فحش حرکت کرنے والے ٹیچر کو معطل کردیا ۔ واضح رہے کہ پولس نے گزرے بدھ کی شام ساتویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ کیساتھ فحش کرنے کے الزام میں ایک میونسپل ٹیچر کو گرفتار کیا تھا ۔ پولس نے متاثرہ طالبہ کی ماں کی شکایت پر ملزم کے خلاف پوسکو و دیگر دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے ۔ (جاری)
اس سلسلے میں شانتی نگر پولس اسٹیشن کے سنیئر پولیس انسپکٹر و نائیک گائیکواڑ نے بتایا کہ " میونسپل کارپوریشن کے اسکول نمبر 79 میں ایک طالبہ کے اسکول میں تاخیر سے پہنچنے پر صدر مدرس نے اس کے والد کو اسکول میں طلب کیا تھا ۔ طالبہ کے والد نے جب اسکول تاخیر سے آنے کا سبب دریافت کیا تو اس نے اسکول میں تو کچھ نہیں بتایا لیکن گھر جاکر جب والدین نے اسے اعتماد میں لے کر پوچھا تو اس نے بتایا کہ اسکول کا ایک ٹیچر اس کے ساتھ دست درازی کرتا ہے (جاری)
مذکورہ ٹیچر اسے نوٹ بک چیک کرنے کے بہانے ٹیبل کے قریب بلاتا تھا اور موبائیل فون پر فحش ویڈیوز دکھاتا تھا ، اس کے علاؤہ ٹیچر طالبات کی اوڑھنی پر ہاتھ لگاتا ہے ، جس کی وجہ سے انہیں شرمندگی محسوس ہوتی تھی ۔ الزام ہیکہ ٹیچر گزشتہ کئی دنوں سے طالبات کے ساتھ اسی طرح چھیڑ چھاڑ کررہا تھا ۔ جس کی وجہ سے خوفزدہ طالبات نے اسکول جانے کے بجائے اسکول سے باہر رہنا ہی بہتر سمجھا ۔ (جاری)
اس واقعہ کا علم ہوتے ہی لڑکی کے والدین بچی کو لیکر شانتی نگر پولس اسٹیشن پہنچے ، پولیس نے بچی کا بیان درج کر کے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی شکایت پر ٹیچر کے خلاف بی این ایس کے 74 / 351 اور پوسکو ایکٹ کی دفعہ 12 کے تحت مقدمہ درج کر کے اس ٹیچر کو گرفتار کرلیا ۔
0 تبصرے