مالیگاوں / محنت کشوں کی بستی ، علم والوں کا شہر ، مسجدوں میناروں کی اس آبادی سے بھی 102 سال قبل جب پورے ملک میں آزادی کا شعلہ عرج پر تھا اسوقت یہاں مالیگاوں میں بھی اس کی گرمی محسوس کی گئی تھی اور تاریخ کے اوراق اس بات کے شاہد ہیں کہ مالیگاوں شہر کے تاریخی قلعہ سے انگریزوں کا پرچم تین دنوں تک اکھاڑ پھینکا گیا تھا اور ہمارے مالیگاوں شہر میں خالص ہندوستانی حکومت نافذ کردی گئی تھی ۔ (جاری)
بعد ازاں خلافت کی اس تحریک میں حصہ لینے کی پاداش میں مقامی مسلم مجاہدین آزادی کو پونہ کی یروڑا جیل میں پھانسی اور عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔ وطن عزیز کی آزادی میں حصہ لینے والوں کیلئے ریاستی حکومت نے ریاست بھر میں کوئی 206 کے آس پاس شہیدوں کی یادگار تعمیر کروائی تھی ۔ ہمارے اپنے شہر میں شیواجی جم خانہ کے پاس ریاستی حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی شہیدوں کی یادگار تعمیر ہے ۔ اس شہیدوں کی یادگار پر مجاہدین آزادی کے نام نہیں لکھے جانے کے بعد 1980 کی دہائی میں بلدیہ جات کے دوران شہر کی قدوائی روڈ پر شہیدوں کی یادگار تعمیر کی گئی ۔ (جاری)
0 تبصرے