مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں حصہ لینگے مولانا عمرین محفوظ رحمانی ؟ کیا سیاست میں ہوگا مولانا کا پہلا قدم؟؟

 

مالیگاوں / جاری سال اکتوبر ، نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایک طرف جہاں مقامی سیاسی جماعتوں کے لیڈران اپنی اپنی خواہشات ظاہر کرنے میں لگے ہوئے ہیں وہیں دوسری جانب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکرٹری اور ادارہ صوت السلام کے صدر جناب " عمرین محفوظ رحمانی"  بھی کبھی ہاں ، کبھی نہ کے تناظر میں تذبذب کا شکار ہیں ۔ مقامی صورتحال بتا رہی ہیکہ مولانا کا مزاج الیکشن لڑنے کے موڈ میں ہے ۔ وہیں شہر کے ایک بڑے طبقے کا گمان ہے کہ مولنا عمرین اسمبلی انتخابات زور و شور سے لڑنے کی تیاری میں ہیں ۔ (جاری)

حاصل تفصیلات کے مطابق بتایا جارہا ہیکہ مولانا الیکشنی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ بھی کررہے ہیں ۔ شہر کی ایک بڑی تعداد ان کی امیدواری کی خواہشمند ہے اور اگر مولانا اسمبلی انتخابات میں اتریں گے تو کیا وہ الیکشنی اخراجات اٹھا سکیں گے ؟ اور کس پارٹی سے امیدوار بننا پسند کرینگے ؟ زرائع نے بتایا کہ اگر مولانا اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے تو وہ نیشنل پارٹی سے امیدواری کرنا پسند کرینگے ۔ معلوم ہوکہ اس سے کچھ لوک سبھا الیکشن میں بھی مولانا مقامی سطح پر بڑی سرخیوں میں نظر آئے تھے ، لیکن لوک سبھا الیکشن کے قریب آتے ہی ان کا بیان " نہیں " میں آیا تھا ۔ (جاری)


زرائع کے مطابق مولانا عمرین محفوظ رحمانی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر خواہشمند ہیں ، دین کے مد مقابل سیاست  کی جانب مقامی سطح پر دوسرا امیدوار بن کر ابھرنے والے مولانا عمرین محفوظ رحمانی کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہوگا اس بات کو اطمینان طریقے سے پیش کرنا قبل از وقت ہوگا ۔ لہذا مستقبل قریب میں حضرت کا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بیان سامنے آنے کا انتظار شہر کی بڑی عوام کررہی ہے ۔ معلوم ہوکہ اپنی دینی خدمات میں ہمیشہ سے سرخیوں کی زینت بنے رہنے والے مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی ابھی حال ہی میں اسمبلی انتخابات میں امیدواری سے متعلق بیانات مقامی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے