کانگرس صدر ملکارجن کھرگے اور جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ملزم کے گھروں پر بلڈوزر کی کاروائی پر سوال اٹھائے ہیں ۔بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اقلیتوں کو بار بار نشانہ بنانا بہت پریشان کن بات ہے ۔قانون کہ حکمرانی والے معاشرے میں ایسی حرکتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ بلڈوزر انصاف مکمل طور پر ناقابل قبول ہے ، یہ بند ہونا چاہیئے ۔ (جاری)
کانگریسی لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا جب مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں ملزم کے گھر کو بلڈوزر سے زمین بوس کردیا گیا۔ اب کانگریس نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ملزموں کے گھروں پر بلڈوزر چلانے پر سوال اٹھائے ہیں ۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ " کسی کے مکان کو زمین بوس کرنا اور اس کے افراد خاندان کو بے گھر کرنا غیر انسانی اور ناانصافی ہے " ۔ بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں اقلیتوں کو بار بار نشانہ بنانا انتہائی پریشان کن بات ہے ۔ (جاری)
مزید لکھا کہ قانون کی حکمرانی والے معاشرے میں ایسی حرکتوں کی کوئی جگہ نہیں ہے ۔ کھرگے نے مزید لکھا کہ کانگریس پارٹی بی جے پی کی ریاستی حکومت کی آئین کی صریح نظر اندازی اور شہریوں میں خوف پیدا کرنے کیلئے ان کے بلڈوزر ہتھکنڈوں کی سخت مذمت کرتی ہے ۔ انتشار قدرتی انصاف کی جگہ نہیں لے سکتا ۔ جرائم کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا چاہیئے ۔ریاستی سرپرستی میں دباؤ کے زریعے نہیں ۔ (جاری)
وہیں کانگریس جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھااگر کسی پر کسی جرم کا الزام ہے تو صرف عدالت ہی اسے جرم کا فیصلہ سنانے کا حق رکھتی ہے ۔ لیکن الزام لگاتے ہی ملزم کے گھر والوں کو سزا دینا ، سر سے چھت چھین لینا ، قانون کی پاسداری نہ کرنا ، عدالت کی نافرمانی کرنا ، الزام لگتے ہی ملزم کے گھر کو گرا دینا ، یہ انصاف نہیں بلکہ بربریت ہے اور نا انصافی کی انتہا ہے ۔ (جاری)
![]() |
اپنے ٹوئیٹ میں پرینکا گاندھی واڈرا نے لکھا کہ قانون بنانے والے ، قانون کی رکھوالی کرنے والے اور قانون توڑنے والوں میں فرق ہونا چاہیئے ۔سیاسی حکومتیں مجرم جیسا سلوک نہیں کرسکتی ۔قانون ، آئین ، جمہوریت اور انسانیت کی پاسداری مذہب معاشرے میں حکمرانی کی کم از کم شرط ہے ۔ مزید لکھا کہ جو راج دھرم کی پیروی نہیں کرسکتا وہ نہ تو سماج کو فائیدہ پہنچا سکتا ہے اور نہ ہی ملک کو ؟؟....
0 تبصرے