سچ بات (اسٹاف رپورٹر) یولہ / ڈونگرگاؤں شیوارات تعلقہ یولہ کے بھارم روڈ پر اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی ایس ٹی بس اور ٹریکٹر کے درمیان ہوئے حادثہ میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ سنیچر (24 اگست ) صبح 11 بجے کے قریب پیش آیا۔ یولہ اگار کی یولہ – رہاڈی بس نمبر ایم ایچ 20 بی ایل 0238 یولا سے ڈونگرگاؤں جارہی تھی کہ اسی دوران ڈونگرگاؤں سے تلواڑا آرہے ٹریکٹر اور بس میں آمنے سامنے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثے میں ٹریکٹر پر سوار حسین بہادر پٹیل، فیروز محبوب پٹیل، سلمان پٹیل سبھی ساکن تلواڑہ تعلقہ یولہ شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثہ ہوتے ہی علاقہ کے مکین موقع پر پہنچ گئے۔
سماجی کارکن دیوی داس بھوسلے نے زخمیوں کو فوری طور پر یولہ کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا۔ دریں اثناء تعلقہ پولس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
0 تبصرے