شیخ خانوادہ نے فنڈ تقسم کردیا تھا جس کی وجہ سے یہاں کے گارڈن کی تعمیر کا کام اتنے سالوں سے التواء کا شکار رہا - ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی

 

File photo 

  مالیگاوں (پریس ریلیز) جمعہ 9 اگست کرانتی دن کی شام پانچ بجے مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی کوشش و نمائندگی سے پانچ کروڑ روپئے کی خطیر فنڈ سے گٹ بی / 4 میں مالدہ شیوار 11 ہزار کالونی کے پاس گارڈن کا سنگ بنیاد کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو اور پی ڈبلیو ڈی کے آفیسران کی موجودگی میں رکھا گیا تھا ۔ (جاری)

اس موقع پر ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی شاعر نے کہا کہ دعا بہار کی مانگی کہ تو اتنے پھول کھلے ۔ کہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے میں ، ہم نامساعد حالات کے باوجود ہم نے تعمیر و ترقی کے کاموں کو انجام دیا اور اپنی کارکردگی کا ایک جائزہ شہر اور اپنے ووٹروں کے سامنے پیش کیا ہے ۔ (جاری) 

دو سال کرونا اور لاک ڈاؤن کا زمانہ رہا جس میں حکومت نے کوئی فنڈ نہیں دیئے صرف مہاراشٹر حکومت ہی نہیں پوری دنیا ایک جگہ ٹہری ہوئی تھی ۔ اور ہم نے پہلے دو سال میں 366 کروڑ روپئے کا کام کیا اور اس کا حساب قوم و ملت کے سامنے پیش کئے جس میں دو بڑے کام جس میں ایک تلواڑہ ڈیم سے مالیگاوں فلٹر پلانٹ تک پانی کی پائپ لائن تبدیل کرنے کا کام شروع ہوا ۔ اور اس کام کیلئے 145 کروڑ روپئے مہاوکاس اگھاڑی حکومت نے دیا تھا ۔ (جاری) 

  اور دوسرا بڑا کام مالیگاوں شہر میں بائے پاس میں دوسروس روڈ چاہیئے جہاں کراسنگ ہے وہاں فلائے اوور بریج یا انڈر گراؤنڈ راستہ بننا چاہیئے ۔ اسکے لئے 165 کروڑ روپئے حکومت نے فنڈ منظور کیا اور اگت پوری سے وہ کام ہوتا ہوا آرہا ہے ۔ جب ہمارے شہر کے پاس کام شروع ہوگا تو فلائے اوور بریج و انڈر گراؤنڈ راستے کی تعمیر ہوگی ۔ ان شاءاللہ ، اس کے علاؤہ جو فنڈ تھے اس سے شہر کے اندر تعمیراتی کاموں کا انجام دیا گیا ۔ (جاری) 

 اور ہم جس حالت میں ہیں اب تک 28 کروڑ روپئے کا ورک آرڈر ہوچکا ہے ۔ اور کچھ کام زمین پر ہورہے ہیں اور ان شاءاللہ اسمبلی انتخابات سے قبل وہ سارے کام مکمل ہو جائیں گے اور شہر کی عوام دکھائی دے گا ۔ اور شہر کی دو بڑی شاہراہوں کو سمینٹ کنکریٹ کی بنانا بھی ہمارے کام کا حصہ ہے ۔ جس میں سلام چاچا روڈ اور نیا اسلام پورہ کی روڈ کا کام جاری ہے ۔ اس طرح اسلام پورہ میں نشاط روڈ ، قلعہ میں روڈ ، حسن پورہ کی تمام گلیوں کو فتح میدان سے لیکر بڑی مالیگاوں ہائی اسکول سے پوارواڑی روڈ ہائے وے تک ، اور مالیگاوں ہائی اسکول سے پوارواڑی روڈ ہائی وے تک کام جاری ہے ۔ اب تک تقریباً ایک دو فیز کا کام ہوچکا ہے ۔ (جاری) 

 اسی طرح ہم نے آگرہ روڈ کے تیسرے فیز کا کام بھی منظور کروایا وہ کام پایہ تکمیل پر ہے ۔ اور ہم نے 2009 سے 2014 کے ایم ایل اے شپ میں یہاں گارڈن کیلئے 5 کروڑ روپئے فنڈ منظور کروایا تھا وہ فنڈ کارپوریشن میں آگیا تھا ، اسوقت کارپوریشن میں اقتدار پر شیخ رشید و طاہرہ شیخ نے اس فنڈ کو دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا ۔ اس میں سے دو کروڑ روپئے بھیکن شاہ درگاہ کی تعمیر کو دیا ۔ ضابطہ کی بات یہ ہیکہ جس مقصد کے تحت فنڈ منظور کروایا گیا تھا اس کو تقسیم نہیں کرسکتے مکمل فنڈ گارڈن کی تعمیر سے مکمل ہونا چاہیئے تھا ۔ اور حکومت نے وہ فنڈ واپس لے لیا ، سازش کے تحت یہ حرکت کی گئی تھی ۔ 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے