آل انڈیا سنّی‌ جمعیت الاسلام وتنظم اتحاد الصُوفیاء کی پریس کانفرنس

 

۔۔۔وقف ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ہنگامی مشوروتی میٹنگ کا اعلان

  آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظم اتحاد الصُوفیاء کے زیر اہتمام رات 10 بجے درگاہ حضرت معصوم شاہ کٹی چندن پوری روڈ مالیگاؤں پر وقف ایکٹ میں ترمیم کے خلاف ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جانشین صوفی ملت صوفی نورالعین صابری نے کہا کہ حکومت ہند وقف اراضیات کے اختیارات کو ختم کرکے وقف کی اراضیات کو ہڑپنا چاہتی ہے۔وقف بورڈ کے اختیار محدود کرنے کیلئے سینٹرل گورنمنٹ وقف ترمیمی بل ایوان پارلیمیٹ میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ (جاری)

اس سلسلے میں ضروری اور لازمی کاروائیاں تیز رفتاری سے کئے جانے کی مصدقہ اطلاعات ھیں۔ اس سلگتے موضوع کو مدنظر مورخہ 9 اگست 2024 بروز جمعہ بعد نماز عشاء رات 9 نادر ہال عائشہ مسجد کے پاس اولڈ آگره مالیگاؤں میں ہنگامی مشوروتی میٹنگ کا انقعاد ہونگا۔ اس میٹنگ میں  ۔ آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام  و تنظیم اتحاد الصُوفیاء ایک موثر تحریک کے آغاز کے لیے اپنے قدم بڑھائے گی ۔ تمام ہی وقف اراضیات کے ٹرسٹییان و ذمہ داران سے شرکت کی اپیل صدر و اراکین آل انڈیا سنّی جمعیت الاسلام و تنظم اتحاد الصُوفیاء مالیگاؤں نے کی ہے۔(جاری)

آج کی پریس کانفرنس میں اشرفی عبدالماجد شکاری،‌ سیٹھ اکبر اشرفی ،انصاری نصیر احمد رضوی ،ڈاکٹر کیف الوارا ،صوفی کلیم صابری ، محمد اعظم چشتی، صوفی  عبدالماجد قادری ،حافظ عرفان رضا، برکتی مصطفیٰ سر صوفی محمد رمضان چشتی صاحبان شریک رہے۔۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے