قومی شاہراہ ناسک - ممبئی کی درستگی کا حکم ، جب تک سڑک ٹھیک نہیں ہو جاتی تب تک ٹول وصولی پر روک ! ریاستی وزیر دادا بھسے

 

ناسک ممبئی ہائی وے پر دیگر ذیلی کاموں کے ساتھ ساتھ سڑک کے کاموں کی تکمیل کے سلسلے میں ممبئی میں منعقدہ میٹنگ میں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کی روشنی میں ریاست کے تعمیرات عامہ کے وزیر اور ناسک ضلع کے سرپرست دادا جی دگڑو بھسے نے میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے کئی سالوں سے تعطل کا شکار رہے کاموں کو مکمل کرنے کا حکم صادر کیا ہے ۔(جاری)

ممبئی میں کلکٹر کے دفتر کے مرکزی ہال میں ناسک ممبئی قومی شاہرہ (نیشنل ہائی وے) کے تعلق سے شہر کی تنظیموں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر دادا جی دگڑو بھسے نے کیا ۔ اس میٹنگ میں ڈیوژنل کمشنر ڈاکٹر پروین گیڈم ، کلکٹر جلج شرما ، ضلع سپریٹینڈ آف پولس وکرم دیشمانے ، کنزرویٹر آف فاریسٹ پنکج گرگ ، سمیت مختلف تنظیموں کے عہدیداران شریک تھے ۔ (جاری)

اپنی تقریر میں دادا بھسے نے کہا قومی شاہرہ ناسک ممبئی پر بارش کے سبب بڑے بڑے کھڈے بن گئے ہیں ۔ اور ہائی وے ہونے کی وجہ سے روزانہ سینکٹروں ہیوی وہیکلس کی اواجاہی سے ڈرائیوروں کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے سفر ختم ہونے میں کافی دقت آرہی ہے ۔ اس لئے وزیر دادا بھسے نے میٹنگ میں اس بات پر نشاندہی کی ہیکہ آئندہ دس دنوں میں نیشنل ہائی وے پر تعمیری کام مکمل ہونا چاہیئے اور سڑکیں صاف ستھری ہونے کیساتھ خوبصورت ہوسکے تاکہ ڈرائیوروں کی تکالیف ختم ہوسکے ۔ (جاری)


اس دوران میٹنگ میں شریک دیگر آفیسران نے وزیر دادا بھسے کو ناسک ممبئی ہائے وے میں آرہی دیگر تکالیف بیان کرتے ہوئے یہ کہا کہ جب تک اس روٹ کی سڑک کا کام مکمل نہیں ہوتا تب تک ٹول وصولی روک لی جائے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے