ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی مالیگاوں شہر آمد ، مرحوم شیخ رشید کی تعزیت کے بعد ان اہم موضوعات پر کی کھل کر بات

 

مالیگاوں / ان دنوں خاندیش کا دورہ کررہے ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے آج مالیگاوں شہر پہنچ کر مرحوم شیخ رشید کے پرانے مکان پر تعزیت پیش کی ۔ اس مختصر سے دورے میں انہوں نے مالیگاوں شہر ، اچل کرنجی، بھیونڈی سمیت دیگر ٹیکسٹائل زون سے متعلق پاور سبسڈی کو لیکر ہر ممکن نمائندگی کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا ریاست مہاراشٹر میں ٹیکسٹائل کی کی بقاء کیلئے این سی پی ہمیشہ سے متحرک ہے ۔ اور آئندہ دنوں میں کوششوں کا اچھا ثمرہ مل سکتا ہے ۔(جاری)

کولہا پور پر بولے اجیت پوار 
اجیت پوار نے اپنے بیان میں کہا کہ کل ہی میں مہاراشٹر کے کولہا پور میں تھا وہاں کئی جگہوں پر میٹنگ منعقد کی تھی اسی مصروفیت کے مد نظر کل اتوار کو میں مالیگاوں شہر نہیں پہنچ سکا تھا ۔ اس دوران انہوں نے کہا گزشتہ دنوں کولہا پور کے وشال گڑھ میں درگاہ اور مسجد کا تنازعہ پیش آیا تھا ۔ یہاں شرپسندوں نے توڑ پھوڑ مچائی تھی ۔ اسی وقت میں نے وہاں دورہ کیا اور جس جس کا اس تشدد میں نقصان ہوا ان کو پچاس ہزار روپئے کی معاونت کی تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ این سی پی ہمیشہ مسلمانوں کے حق میں بات کرتی ہے اور کولہا پور تشدد پھر بھی ہم نے پہلے مسلمانوں کی مدد کا اعلان کیا تھا ۔ (جاری)


وقف بورڈ ترمیمی بل پر بولے اجیت پوار
میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم ہندوستان کے بالخصوص ریاست مہاراشٹر کے مسلمانوں کی قدر کرتے ہیں ۔ فی الحال وقف بورڈ ترمیمی بل ابھی منظور نہیں ہوا ہے ۔ لیکن جب کبھی یہ بل منظور ہوگا اور اس میں اگر مسلمانوں کا نقصان ہوگا تو این سی پی (اجیت پوار دھڑا) اس کی مخالفت کیلئے ضرور آواز بلند کریگا ۔ (جاری)

مہاراشٹر کی ترقی کیلئے شندے سرکار لارہی ہے الگ الگ اسکیمیں
اجیت پوار نے آج مالیگاوں شہر میں مرحوم شیخ رشید کے مکان پر پہنچ کر انہیں تعزیت پیش کی اور آصف شیخ رشید سے ملاقات کی اور آدھے گھنٹے کا وقت دیا ۔ اور پھر انہوں نے اپنے قافلے کو آگے بڑھایا ۔ اس دوران انہوں نے مالیگاوں شہر کی عوام سے مخاطبت کے دوران کہا کہ ریاست کی ترقی اور غریب عوام کا سہارا بننے کیلئے ریاستی حکومت کے سی ایم ایکناتھ شندے الگ الگ اسکیمات نکال رہے ہیں جو عنقریب ہی نظر آئے گی اور لاڈلی بہنا اسکیم سے متعلق انہوں نے کہا شندے سرکار نے اگر لاڈلی بہنا اسکیم جاری کی ہے تو ضرور خواتین کے بینک اکاؤنٹ میں پیسے آئینگے ۔ (جاری)

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن پر بولے اجیت پوار
اجیت پوار نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کو لیکر کہا کہ ابھی کئی طرح کیبنیٹ میٹنگ باقی ہے ، ہم اور ہماری پارٹی آصف شیخ رشید کے فیصلے سے راضی ہے ، اگر آصف شیخ رشید آزاد امیدواری کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ۔ اور ریاستی طور پر دیکھا جائے تو اسمبلی انتخابات کے قریب آتے ہی عوام کے سامنے ہر بات کھل کر آئیگی ۔ (جاری)

آصف شیخ رشید نے اجیت پوار کا ادا کیا شکریہ
آج کے ہونے والے اجیت پوار کے مالیگاوں شہر دورہ میں آصف شیخ پیش پیش نظر آئے ۔ اس دوران اجیت پوار کو رخصت کرنے کے بعد آصف شیخ نے میڈیا سے بات کی کہا کہ مرحوم شیخ رشید کے انتقال کر اجیت پوار نے غم کا اظہار کیا تھا وہ اسی وقت مالیگاوں شہر آنا چاہتے تھے لیکن مصروفیات کی وجہ سے وہ نہیں آسکے تھے ۔ آج جب اُنہوں نے خاندیش کا دورہ کرنا چاہا تو انہوں نے مالیگاوں شہر کے ہر دلعزیز سیاسی لیڈر مرحوم شیخ رشید کے مکان پر حاضری لگاتے ہوئے انہں پرسا دیا ۔ اور شیخ رشید خانوادہ سے سیر حاصل گفتگو کی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے