مالیگاوں شہر میں زوردار بارش ، گٹریں ابل پڑی ، موسم کی اچانک تبدیلی سے شہر کے چھوٹے کلینک مریضوں سے فل ، ہیرا پورہ علاقے میں عوام کی آمدورفت دشوار ۔۔۔

 


   مالیگاوں/ بارش کے ایام میں ریاست مہاراشٹر کے زیادہ تر اضلاع میں بارش اپنے شباب پر ہے۔ لیکن دوسری جانب کئی اضلاع میں گزشتہ پانچ دنوں سے گرمی پائی جارہی تھی ۔ لیکن کل دوپہر کے بعد سے ناسک ضلع کے موسم میں تبدیلی دیکھی گئی ، کل رم جھم بارش کے بعد آج پھر سے ناسک ضلع پانی سے تر ہوگیا ہے ۔(جاری) 

 آج ناسک ضلع کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں صبح سے تیسری مرتبہ ہونے والی بارش نے شہر بھر میں ہنگامہ مچا دیا ہے ۔ معلوم ہوکہ اس شہر میں گزشتہ تین دنوں سے مسلسل دھوپ اپنے عروج پر تھی ۔ آج بارش کے بعد لوگوں میں اطمینان کا ماحول پایا جارہا ہے ۔ جہاں بارش سے متعلق لوگوں میں اطمینان ہے وہیں دوسری جانب شدید بارش سے شہر کی گٹریں ابل پڑی ، کاروبار ٹھپ ہوگئے ، بچے بارش میں کھیلتے نظر آئے ۔ (جاری) 

  مالیگاوں کارپوریشن کی نا اہلی 

  شہر کی سڑکوں پر پھیلے جگہ جگہ گندگی کے انبار میں جب بارش کا پانی گرتا ہے تو یہاں مچھروں کی افزائش بڑی تعداد میں ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس پاس میں موجود بستی کی عوام پریشان ہوتی ہے۔ لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ۔ موسم کی اچانک تبدیلی سے شہر کے چھوٹے موٹے کلینکس مریضوں سے بھرے ہوئے ہیں ۔ شہری عوام کی صحت کی جانب نہ صرف کارپوریشن کی توجہ نہیں ہے بلکہ سیاسی لیڈران بھی ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے لعن طعن کسنے میں پریشان ہیں ۔ (جاری)

 ڈیموں کا کیا ہے حال 

  اب تک گرنا ڈیم میں 42 فیصد پانی کا ذخیرہ ہوچکا ہے ، وہیں چنکا پور ڈیم اور ہرن باری ڈیم جو گزشتہ دنوں چھلک اٹھے تھے ان میں پانی کی تھوڑی کمی پائی جارہی ہے البتہ تلواڑہ ڈیم کی حالت بہتر بتائی جارہی ہے ۔ معلوم ہوکہ شہر کی عوام کو تلواڑہ ڈیم کے زریعے پینے کا پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔ آج تلواڑہ ڈیم کی ٹھیک صورتحال کو دیکھتے ہوئے مقامی سطح پر لوگوں کا کہنا ہیکہ شہر میں دو یا ایک دن ناغہ سے پانی کی فراہمی کی جانا چاہیئے ۔ اس مدعے پر بھی دو مرتبہ میٹنگ ہوچکی لیکن کچھ حل نہیں نکل سکا ۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی سیاسی لیڈران اور کارپوریشن آفیسران نے پانی کی سپلائی پر پحث تو کی لیکن حل نہیں نکالا گیا ۔ عوام پریشان ہے ۔(جاری) 

 ہیرا پورہ میں انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کیلئے گڑھے کھودے گئے اور اب یہ ہے حال 

 شہر کے مغربی حصے میں واقع ہیرا پورہ علاقے میں شہری عوام جانے سے بھی ڈرنے لگی ہے ۔ کیونکہ یہاں پچھلے ماہ انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کا کام مکمل تو کیا گیا ۔ لیکن ادھورا کام کیا گیا ۔ یہاں زمین میں پائپ لائن پچھا کر گڑھے کو پیک کیا گیا اور چھوڑ دیا گیا ۔ مختصر سی بارش میں کھودے گئے گڑھے کی پوری مٹی شدید کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ، لوگوں کو آمدورفت میں شدید تکلیف ہورہی ہیں ۔ ایسے میں ہیرا پورہ علاقے کی جانب کسی بھی زمہ دار کی کوئی نظر نہیں ہے ۔ نہ ہی سڑکوں پر مٹی ڈالی جارہی ہے اور نہ ہی کسی طرح کی عوامی سہولت کیلئے سمینٹ کنکریٹ سے روڈ بنائی جارہی ہے ۔ ٹو وہیلر گاڑیاں سلیپ ہورہی ہیں۔  جس کی وجہ سے کئی افراد کے گر جانے کی خبر بھی ملی ہے ۔ 

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے