ملک کی آزادی میں ہمارے اکابرین کی قربانیاں بھی شامل ، آزادی کے بعد سے آج تک مسلمانوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے : ایم ایل اے مفتی اسمعیل قاسمی

 

مالیگاوں / آج بروز بدھ 15 اگست ملک کی آزادی کے 78 ویں سالگرہ کے موقع پر جمعیتِ علماء مدنی روڈ کی جانب سے روایتی طور پرچم کشائی کا اہتمام کیا گیا ۔ اس پروگرام میں مقامی جمعیت علماء صدر اور مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 کے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کے دست مبارک سے پرچم کشائی عمل میں آئی ۔ (جاری)

اس موقع پر یہاں بڑی تعداد میں مالیگاوں شہر کی عوام نے شرکت کی اور ہندوستان کے قومی پرچم کو سلامی دینے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ۔ موقع کی مناسبت سے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے ملک کی آزادی کے قبل کے واقعات کے کچھ اہم نقاط عوام کے سامنے رکھے ۔ انہوں نے کہا ملک کی آزادی میں جتنا ٹیپو سلطان اور ہمارے رہنماؤں اور ہمارے اکابرین کی جدو جہد تھی اس سے ہماری نوجوان نسل واقف نہیں ہے ۔ (جاری)

ہمیں چاہیئے کہ ملک کی آزادی سے متعلق موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے ہماری آنے والی نسلوں کو معلومات ہونی چاہیئے ۔ اس موقع پر ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا آج آزادی کی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ پہلا پروگرام عمل میں آیا ۔ وہیں آج ہی کے دن بعد نماز عشاء شہر کے انصار جماعت خانے میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا ہے جس میں مولانا انصار قاسمی کی صدارت میں ملک کی آزادی اور ہمارے اکابرین کا کردار اس عنوان پر شہری عوام کو روشناس کیا جائیگا ۔ لہذا مالیگاوں شہر کی عوام سے گزارش کی جاتی ہیکہ پروگرام میں شرکت کر کے پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ (جاری)

وہیں مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے کہا کہ ملک کی آزادی کے بعد آج تک مسلمانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ، ہمیں آج ضرورت اس بات کی ہیکہ ہماری نسلوں میں تعلیم بیباکی اور سیاست میں حصہ لینا چاہیئے ۔ تاکہ ہمارے اکابرین کی قربانیاں رائگاں نہ جاسکے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے