مسلم ویلفئیر ایسوسی ایشن کا ممبئی کی سہارا اسٹار میں کامیاب اجلاس ، مسلم لیڈر شپ پر بولے مولانا سجاد نعمانی

 

مالیگاوں / کل بروز سنیچر ہوٹل سہارا اسٹار ممبئی مسلم ویلفئیر سوسائٹی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک بامقصد اجلاس مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی کی صدارت میں رکھا گیا جس میں ملک بھر کے اسلامی اسکالر ، دانشور اور سیاسی لیڈران نے اپنے اپنے انداز میں مسلم سماج میں نمائندگی ، با اختیار بنانے اور اپنی قوم میں ترقی و تبدیلی لانے جیسے موضوعات پر بصیرت انگیز بات چیت کی ۔(جاری)

مالیگاوں شہر سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی خصوصی شرکت کی اور اپنے منفرد انداز میں مسلم لیڈر شپ ، سیاست میں علماء کا کردار ، عام ووٹروں کا الیکشن میں حصہ لینا کتنا ضروری ہے جیسے اہم عنوانات پر مختصر و پر مغز باتیں پیش کی ۔ (جاری)

معلوم ہوکہ مسلم ویلفر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہوٹل سہارا اسٹار ممبئی میں پارلیمنٹ میں مسلم ایم پیز اور مہاراشٹر اسمبلی میں مسلم ایم ایل ایز کی گھٹ رہی تعداد اور مسلمانوں کے مسائل کے تعلق سے منعقد سیمینار میں مولانا سجاد نعمانی ، مولانا توقیر رضاء خان ، مفتی محمد اسماعیل قاسمی ، ابو عاصم اعظمیٰ ، نواب ملک ، ذیشان صدیقی ، ضیا الرحمن ایم پی سنبھل کے علاؤہ دیگر اہم ایل ایز اور ایم پییز نے شرکت کی تھی ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے