کارپوریشن کی ملکیت والا تلواڑہ ڈیم فل ، گرنا ڈیم اور ہرن باری ڈیم کی یہ ہے حالت

 

  مالیگاوں شہر کو پانی سپلائی کرنے والے گرنا ڈیم جو جلگاؤں کے متعدد تعلقہ جات میں بھی پانی سپلائی کرتا ہے اس ڈیم کے ذخیرہ آب میں بتدریج اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ آج محکمہ آب پاشی کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گرنا ڈیم میں اب تک 40 فیصد ذخیرہ آب ہوچکا ہے ۔ البتہ کل دوپہر 12 بجے تک یہاں 37 فیصد ذخیرہ آب ہوچکا تھا ۔ (جاری) 

 

 تاہم گرنا ڈیم اور موسم ندی سے پانی بہنے کی رفتار گھٹ گئی ہے ۔ جبکہ چنکا پور ڈیم میں 74 فیصد ذخیرہ آب ہوچکا ہے۔ اوپری سطح کا جو بارش کا پانی ہے وہ گرنا ندی میں چھوڑے جانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن رفتار میں کمی نظر آرہی ہےیہی صورتحال ہرن باری ڈیم کی بھی ہے جس کی وجہ سے موسم ندی میں بہنے والے پانی میں رفتار کی کمی پائی جارہی ہے ۔ معلوم ہوکہ مالیگاوں کارپوریشن کی ملکیت والا تلواڑہ ڈیم مکمل بھرا ہوا ہے ، جس کی وجہ سے شہر میں دو دن ناغہ سے پانی سپلائی کرنے کی چہ میگوئیاں جاری ہیں ۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے