مالیگاوں / ریاستی اسمبلی چناؤ کیلئے مالیگاوں سینٹرل حلقہ کی سیٹ کانگریس کوٹے کی ہے ۔ اور یہاں سے کانگریس کا امیدوار ، امیدواری کریگا ، جس پر ہماری تیاری شروع ہوگئی ہے ۔ اس ضمن میں ریاستی کانگریس صدر نانا بٹولے نے اس بات کا تیقن دیا کی مالیگاوں حلقہ اسمبلی 114 سینٹرل میں اسمبلی انتخابات کے امیدوار اعجاز بیگ ہی رہینگے ۔ ایسے میں مخالفین ہماری نشانی پنجہ نہیں ہے ۔ ہماری نئی نشانی رہیگی ۔ اس طرح کی تشہیر مالیگاوں شہر میں مقامی سطح پر کی جارہی ہے ۔ (جاری)
تو اب سوال یہ پیدا ہوتا ہیکہ آخر " پنجہ نشانی " سے اتنا خوف کیوں ؟ اسطرح کا سوال مقامی کانگریس صدر نے کیا ہے ۔اس ضمن میں کانگریس صدر اعجاز بیگ ، نائب صدر عمران انجنیئر نے اس تعلق سے بتایا کہ بہت سارے افراد نے مالیگاوں شہر مضافات سے اس طرح کی شکایت کی ہے کہ کچھ سیاسی پارٹیوں کے افراد گھرو گھر تشہیر کررہے ہیکہ ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ہماری نشانی پنجہ نہیں رہیگی ۔(جاری)
ابھی الیکشن شروع بھی نہیں ہوا ہے ۔تاریخ کا اعلان بھی نہیں ہوا ہے ، نشانی کس کی کیا رہے گی ؟ یہ بات واضح بھی نہیں ہے تو پھر پنجے کا نشان لیکر عوامی بد گمانی پھیلانے کی ضرورت کیوں محسوس ہونے لگی ؟؟ اس ضمن میں اعجاز بیگ نے کہا کہ جس طرح لوک سبھا الیکشن میں عوام نے مقامی سطح پر انقلاب برپا کیا ہے اسی طرح ہونے والے اسمبلی انتخابات میں یہی تاریخ دہرائی جانے والی ہے ۔
0 تبصرے