![]() |
File photo |
مالیگاوں (پریس ریلیز) گرووار وارڈ ، تڑوی نگر ، گلشن فنکشن ہال میں گزشتہ روز مقامی سماج وادی پارٹی کی جانب سے کامیاب میٹنگ منعقد کی گئی تھی ۔ جس میں سماج وادی پارٹی کے اہم زمہ داران شریک تھے اور بڑی تعداد میں مقامی نوجوانوں کو بھی دیکھا گیا ۔ (جاری)
اس میٹنگ میں اطہر حسین اشرفی نے اپنے انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید ریکارڈنگ کی دھمکی دیتے ہیں کہ فلاں فلاں ویڈیو ہے میرے پاس تو میں ان کو بتاتا چلوں کہ ویڈیو ریکارڈنگ کے دور میں ہم بھی ہیں ہمارے پاس بھی سب کا کالا چھٹا اکھٹا ہے لیکن ہم ذاتیات پر نہیں بولتے ، موصوف نے مزید کہا کہ موجودہ رکن اسمبلی بالکل دم نہیں ہے کہ وہ آصف شیخ کو شکست دے سکیں ۔ وہیں موصوف نے سماج وادی کی بڑھتی مقبولیت پر زور دیا اور اپنی تقریر ختم کی ۔ (جاری)
اس میٹنگ میں مستقیم ڈگنیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر سیاست اور لیڈران کا معیار اتنا گر گیا ہیکہ بار بار پارٹی تبدیل کی جارہی ہے ۔ وہیں جنتادل سیکولر نے جب فرقہ پرستوں سے ہاتھ ملایا تو ہم نے جنتادل کو چھوڑ دیا اور سماج وادی کا ہاتھ تھام لیا ۔ انہوں نے آصف شیخ رشید کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار جو مہاراشٹر کے موجودہ فرقہ پرست سرکار کا حصہ ہیں ان کے ساتھ رہتے ہوئے آزاد امیدواری کا اعلان کرنا کیا ہمیں کچھ نہیں سمجھتا ؟؟؟.. (جاری)
ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی پر نشانہ سادھتے ہوئے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہمارا موجودہ ایم ایل اے ناکارہ ہے ، کپڑے اتار کر لوگوں کو کیا ثابت کرنا چاہتا ہے ۔ ہم اس طرح کی عجیب و غریب سیاست نہیں کرتے ۔ اچھا مفتی صاحب یہ بتاؤ 12 نومبر معاملے میں آپ کی مردانگی کہاں گئی تھی ؟ اور بھی دیگر مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔ اس دوران انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایم ایل اے کی سیاست سنڈاس سے شروع ہوئی اور سنڈاس پر ختم ہوگی ان شاءاللہ ، آئندہ دنوں اسمبلی انتخابات میں ان شاءاللہ مقامی سیاسی سطح سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کا وجود ختم ہوگا ۔ (جاری)
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ سیاست میں صرف منہ زبانی کام کاج نہیں ہوتا ۔ سیاست میں کاغذات سامنے رکھ کر بات چیت کی جاتی ہے ۔ اور ہمارے ایم ایل اے صاحب کی بات میں کسی طرح کا دم نہیں رہتا ۔ یہ شہر کے ایک ناکام نمائندے ہیں ۔ جس سے مقامی سطح پر عوام کو کسی طرح کا کوئی فایدہ نہیں مل سکا ہے ۔
0 تبصرے