نئی دہلی: ہندوستان کی بیٹی ونیش پھوگاٹ پیرس اولمپکس سے واپس دہلی پہنچ گئی۔ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہندوستانی ریسلر ونیش پھوگاٹ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ کافی دیر بعد سینکڑوں لوگوں کا ہجوم اور اپنے اہل خانہ کو دیکھ کر وہ جذباتی ہو گئیں اور رونے لگیں۔ ان کے آنسو نہیں رک رہے تھے۔ ان کا درد دیکھ کر سب جذباتی ہو گئے۔ وہ مسلسل آنسو پونچھ رہی تھی۔ ان کے منہ سے ایک لفظ بھی نہ نکلا۔ ان کے خاندان کے علاوہ ہندوستان کے اسٹار ریسلرز اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور ساکشی ملک ان کے استقبال کے لیے دہلی ایئر پہنچے تھے۔(جاری)
قابل ذکر ہے کہ انہیں پیرس اولمپکس میں اس وقت تلخ صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انکے وزن میں 100 گرام زیادہ وزن پائے جانے پر انہیں 50 کلوگرام گولڈ میڈل کے میچ سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔ سنیچر کو ونیش پھوگاٹ کی ہندوستان آمد کے پیش نظر دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔ پہلے ہی سے یہ اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ حامی بڑی تعداد میں جمع ہوں گے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔(جاری)
ونیش پھوگاٹ نے اولمپک میں گولڈ میڈل پوڈیم تک نہ پہنچنے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے اپنی اس ناکامی کو ہندوستان میں خواتین کے حقوق کے لیے وسیع تر جدوجہد سے جوڑ دیا، جس کی انہوں نے سابق ریسلنگ فیڈریشن کے سربراہ کے خلاف اپنے احتجاج میں حمایت کی۔ ونیش کی نااہلی کے حالات ان کے کوچ ولر اکوس نے تفصیل سے بتائے، جنہوں نے وزن کم کرنے کے لیے رات بھر محنت کی۔ ولر اکوس، جس نے پیرس گیمز کے دوران ونیش کو تربیت دی تھی، نے اب حذف شدہ فیس بک پوسٹ میں انکشاف کیا کہ فائنل ویٹ ان سے ایک رات پہلے، پہلوان ونیش پھوگاٹ کو وزن کم کرنے کے ایک سخت اور خطرناک عمل سے گزرنا پڑا۔(جاری)
قابل ذکر ہے کہ کوچ نے ان کے بارے میں کہا تھا۔ سیمی فائنل کے بعد 2.7 کلو اضافی وزن رہ گیا تھا۔ ہم نے ایک گھنٹہ بیس منٹ ورزش کی لیکن پھر بھی ڈیڑھ کلو وزن باقی رہا۔ سؤنا کے 50 منٹ کے بعد اس پر پسینے کا ایک قطرہ بھی نظر نہیں آیا۔ ان کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا تھا، اور آدھی رات سے صبح 5:30 بجے تک، ا نہوں نے دو سے تین منٹ آرام کے ساتھ، ایک وقت میں تقریباً تین چوتھائی گھنٹے تک، مختلف کارڈیو مشینوں اور ریسلنگ کی چالوں پر کام کیا۔ پھر وہ دوبارہ شروع ہو گئی۔ وہ گر گئی، لیکن کسی طرح ہم نے ا نہیں اٹھایا اور انہوں نے پھر ایک بار سؤنا میں ایک گھنٹہ گزارا۔(جاری)
یادر ہے کہ ٹیم کی کوششوں کے باوجود ونیش وزن کم کرنے میں ناکام رہی جس کی وجہ سے وہ فائنل سے نااہل ہو گئیں۔ مشترکہ چاندی کے تمغے کے لیے کھیلوں کے ثالثی عدالت (سی اے ایس) میں پھوگاٹ کی اپیل بدھ کو مسترد کر دی گئی۔
0 تبصرے