جیل میں قید اروند کیجریوال کو فی الحال سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ کیجریوال نے ایکسائز پالیسی گھوٹالے میں سی بی آئی کی طرف سے کی گئی گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ ایک اور درخواست میں انہوں نے عبوری ضمانت کی بھی اپیل کی ہے۔ عام آدمی پارٹی کنوینر کی دونوں درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس سوریہ کانت اورجسٹس اجول بھویان کی بنچ نے انہیں عبوری راحت دینے سے انکار کردیا۔ عدالت نے کہا کہ ہم پہلے دوسرے فریق کو بھی سنیں گے۔ جس کے بعد کیس کی سماعت 23 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔(جاری)
آج عدالت میں کیا ہوا؟
سپریم کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی درخواست ضمانت پر سی بی آئی کو نوٹس جاری کیا ہے۔ کیجریوال نے مبینہ ایکسائز پالیسی گھوٹالے سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کے ذریعہ ان کی گرفتاری کو برقرار رکھنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے ضمانت کی درخواست کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سی بی آئی سے 23 اگست تک جواب طلب کیا ہے اور انہیں عبوری ضمانت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے 5 اگست کو سی بی آئی کی طرف سے کی گئی گرفتاری کو درست قرار دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ سی بی آئی کی کارروائی غلط نہیں ہے۔ کیونکہ وزیر اعلیٰ ہوتے ہوئے آپ گواہوں کو متاثر کر سکتے ہیں۔(جاری)
راؤس ایونیو کورٹ نے دہلی شراب گھوٹالہ سے متعلق سی بی آئی کیس میں کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 20 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ 5 اگست کو دہلی ہائی کورٹ نے کیجریوال کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔ یہاں سی بی آئی نے دلیل دی تھی کہ عام آدمی پارٹی کوآرڈینیٹر گواہوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ عدالت نے سی بی آئی کی دلیل کو قبول کر لیا۔ سپریم کورٹ پہلے ہی ای ڈی کیس میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دے چکی ہے۔(جاری)
نچلی عدالت نے کیجریوال کو21 مارچ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے دہلی ایکسائز پالیسی میں مبینہ گھوٹالہ سے متعلق ایک منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے 20 جون کو اس معاملے میں انہیں ضمانت دی تھی۔ تاہم ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر روک لگا دی تھی۔ اس کے بعد 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی۔ سی بی آئی اور ای ڈی کا الزام ہے کہ ایکسائز پالیسی میں ترمیم کرنے میں بے ضابطگیاں کی گئیں اور لائسنس ہولڈروں کو غیر قانونی فائدہ دیا گیا۔(جاری)
ہتک عزت کیس میں کیجریوال کی درخواست پر سماعت چھ ہفتوں کے لیے ملتوی
سپریم کورٹ نے وزیر اعلی ٰاروند کیجریوال کی درخواست پر سماعت چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی ہےجس میں انہوں نے مئی 2018 میں یوٹیوبر دھرو راٹھی کے ویڈیو کو شیئر کرنے سے متعلق ہتک عزت کے معاملے میں جاری کئی سمن کو برقرار رکھنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کو چیلنج کیا ہے۔(جاری)
کیجریوال کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک سنگھوی نے تصفیہ کے لیے کچھ اور وقت مانگا، جس کے بعد جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس سنجے کمار اور جسٹس آر مہادیون کی بنچ نے کیس کی سماعت چھ ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔ سنگھوی نے کہا کہ انہیں (کیجریوال) ویڈیو شیئر کرنے پر افسوس ہے لیکن یہ ان کی (شکایت کنندہ) کی شرائط پر نہیں ہو سکتا۔
0 تبصرے