مالیگاوں / دو ہفتے کے طعطل کے بعد گزشتہ دو دنوں سے پھر سے شہر اور مضافات میں رحمت خداوندی کا نزولِ ہورہا ہے ۔ شہر ہی نہیں بلکہ مضافات اور تعلقہ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے کسانوں کے چہروں پر مسکان دیکھی جارہی ہے۔وہیں ناسک ضلع کے مختلف تعلقات میں مسلسل بارش کی خبر ہے ۔ (جاری)
اگر ہم مالیگاوں شہر کو پانی سپلائی کرنے والے ڈیموں کی بات کریں تو چنکاپور ڈیم میں اسوقت 87 فیصد ذخیرہ آب ہے ، کسما دے پٹے کے علاؤہ چنکاپور کنٹین مینٹ اور اطراف میں بارش ہورہی ہے ۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو ایک بار پھر چنکا پور ڈیم سے گرنا ندی میں پانی چھوڑا جائیگا ۔ جبکہ گرنا ڈیم میں اسوقت 47 فیصد ذخیرہ آب ہوچکا ہے ۔ اور موسم ندی پر واقع ہرن باری ڈیم بھرا ہوا ہے ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ کارپوریشن کی اپنی ملکیت والا تلواڑہ ڈیم بھی بھرا ہوا ہے ۔ وہیں ہرن باری ڈیم کے اطراف خصوصاً سٹانہ ، سالہیر ، ملہیر ، طاہرہ آباد اور اس پاس کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کی اطلاع ہے ۔ عین ممکن ہے تیز اور موسلادھار بارش ہونے پر ایک بار پھر موسم ندی میں پانی چھوڑا جاسکتا ہے ۔ معلوم ہوکہ محکمہ موسمیات نے ناسک ضلع میں 25 اگست تک بارش کا عندیہ دیا ہے ۔ (جاری)
اگر ہم اطراف کے تعلقہ جات کی بات کریں تو یہاں خریف کی فصلوں کی تخم ریزی کرنے والے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں ۔ تقریباً 98 ہزار ہیکٹر قطعہ اراضی پر تخم ریزی کی اطلاع زرائع کو موصول ہوئی ہے ۔ ناسک ضلع کے مختلف تعلقہ جات خصوصاً منماڑ ، چاندوڑ ، سٹانہ ، دیولہ ، اگر پوری میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی اطلاع ہے ۔ (جاری)
وہیں مقامی سطح پر تیز دھوپ کی شدت کے بعد ایک بار پھر ٹھنڈا موسم پایا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے اس ماہ کے آخری اوائل تک بارش کی قیاس آرائیاں کی ہیں ۔ جبکہ بہت سارے اضلاع میں تیز بارش کی صورتحال بنی ہوئی ہے ۔ معلوم ہوکہ تعلقہ میں اب تک 200 ملی میٹر سے زائد اوسطاً بارش کا اندراج کیا جاچکا ہے ۔
0 تبصرے