بیروت : لبنان میں منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گئی جب بیک وقت 1000 سے زیادہ پیجرز پھٹ گئے۔ حزب اللہ کو نشانہ بنانے والے پیجرز کے سلسلہ وار دھماکوں میں ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایران کی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس واقعے میں لبنان میں اس کا سفیر بھی زخمی ہوا ہے۔(جاری)
حزب اللہ، جس پر امریکہ اور یورپی یونین دونوں کی طرف سے پابندیاں عائد ہیں، لبنان میں سیاسی اور فوجی اثر و رسوخ رکھتا ہے۔ اس گروپ کو ایران سے بھی مدد ملتی ہے، جب کہ حزب اللہ حماس کی حمایت کرتا ہے، جو اکتوبر 2023 سے غزہ میں اسرائیل کے ساتھ جنگ لڑ رہا ہے۔(جاری)
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے مخلتف علاقوں میں حزب اللہ ارکان کے پیجرز میں ایک ساتھ دھماکے ہوئے، رابطوں کے لیےاستعمال ہونے والی پیجر ڈیوائسز میں دھماکوں سےحزب اللہ کے کئی اراکین زخمی ہوئے۔ پیجر ڈیوائسز میں دھماکے جنوبی لبنان اور بیروت کے نواحی علاقوں میں ہوئے، حزب اللہ کے زخمی ارکان کو اسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔(جاری)
0 تبصرے