ناگپور: ضلع میں گنپتی وسرجن کے دوران ایک بڑے حادثے کی اطلاع سامنے آ رہی ہے۔ جمعرات کی رات یہاں عمریڈ علاقے میں گنپتی وسرجن کا پروگرام چل رہا تھا۔ اس دوران آتش بازی بھی جاری تھی۔ اس دوران آتش بازی کی وجہ سے اچانک چنگاریاں کئی لوگوں پر پڑ گئیں۔ اس کے ساتھ ہی اطلاعات یہ بھی آ رہی ہیں کہ آتش بازی کی وجہ سے آٹھ سے دس خواتین جھلس گئیں۔ بڑی بھیڑ کی وجہ سے واقعہ کے بعد افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ فی الحال جھلسنے والی خواتین کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔(جاری)
بھیڑ میں آتش بازی
دراصل، جمعرات کی شام ناگپور کے عمریڈ علاقے میں گنپتی وسرجن کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس دوران ڈھول کے ساتھ جلوس نکالا جا رہا تھا۔ اسی دوران کسی نے آتش بازی کی۔ ہجوم کے درمیان آتش بازی کی گئی جس سے چنگاریاں لوگوں کے اوپر تک پہنچ گئیں۔ اس حادثے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عجلت میں بھاگنے سے کئی لوگ زخمی بھی ہوئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ گنپتی وسرجن کے دوران آتش بازی کی وجہ سے آٹھ سے دس خواتین جھلس گئیں۔(جاری)
واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں پہلے لوگوں کو جلوس میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ڈھول بھی بجاے جا رہے ہیں۔ اسی دوران اچانک آتش بازی ہوتی ہے اور ہر طرف دھواں اٹھنے لگتا ہے۔ جلوس میں شریک خواتین میں افراتفری مچ گئی اور وہاں موجود لوگ مختلف سمتوں میں بھاگنے لگے۔ تاہم اس واقعے میں آٹھ سے دس خواتین کے جھلس کر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمی خواتین کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تمام زخمی خواتین اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
0 تبصرے