ایم پی ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ کی نمائندگی پر منماڑ - اندور ریلوے لائن کیلئے 18 ہزار 36 کروڑ کی رقم منظور

 

مالیگاوں / کل مرکزی حکومت کی کابینہ نے 309 کلو میٹر لمبی منماڑ ، اندور ریلوے لائن کیلئے 18 ہزار 36 کروڑ روپئے کی رقم کو منظوری دی ہے ۔مذکورہ رقم کی منظوری ملنے پر دھولیہ مالیگاوں لوک سبھا ایم پی ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے مرکزی وزیر ریلوے ایشونی وشنو کیلئے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہیکہ مذکورہ ریلوے لائن اس علاقے کے شہریان اور عوام کا دیرینہ خواب رہا ہے ۔ (جاری)

  موصوفہ نے کہا کہ دھولیہ - مالیگاوں لوک حلقہ پارلیمنٹ کی رکن پارلیمنٹ بننے کے بعد انہوں نے اس جانب تیزی سے پہل کی اور مذکورہ روٹ پر ریلوے لائن بچھانے اور اس پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے کیلئے انہوں نے متعلقہ محکمہ جات سمیت دیگر شعبہ جات سے رابطہ قائم کر کے مکتوبات دیئے ہیں ۔ حال ہی میں پارلیمنٹ اجلاس میں بھی آواز بلند کرتے ہوئے فنڈ دستیاب کروانے کیلئے جدوجہد کی ۔ (جاری)

مرکزی کابینہ نے گزشتہ روز اس پروجیکٹ کو منظوری دیکر منماڑ ، اندور ریلوے لائن کے پروجیکٹ کیلئے مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔ مذکورہ ریلوے لائن کیلئے مہاراشٹر کا دو ضلع اور مدھیہ پردیش کے چار ضلعوں کو جوڑا جائیگا ۔یہ پروجیکٹ آنے والے پانچ سالوں میں مکمل ہوگا ۔ منماڑ سے اندور ریلوے لائن پروجیکٹ مکمل ہونے سے اس علاقے کی عوام کو نہ صرف سہولت ہوگی بلکہ ممبئی سے دہلی جانے والے مسافروں کے علاوہ مدھیہ پردیش ، راجھستان علاقوں تک پہنچنے کیلئے بھی وقت کی بچت ہوسکے گی ۔ (جاری)

دھولیہ مالیگاوں کی عوام کو اس ریلوے لائن کے بچھ جانے سے سہولت دستیاب ہوگی نیز روزگار بھی ملیگا ، اس طرح کی تفصیل ایم پی ڈاکٹر شوبھا تائی بچھاؤ نے دی ، اور بتایا کہ مرکزی کابینہ نے ریلوے لائن پروجیکٹ کیلئے رقم منظور کر کے علاقے کی عوام کو سہولت فراہم کرنے کا کام کیا ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے