مہاراشٹر الیکشن: مہاوکاس اگھاڑی میں سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ طے، ممبئی میں 20 سیٹوں پر لڑے گی ادھو ٹھاکرے کی پارٹی

 

ممبئی : مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں زور پکڑ چکی ہیں۔ دریں اثنا مہاوکاس اگھاڑی نے ممبئی علاقے کی سیٹوں کی تقسیم کرلی ہیں۔ ممبئی میں اسمبلی کی کل 36 سیٹیں ہیں۔ ان میں سے ادھو بالا صاحب شیوسینا 18 سے 20 سیٹوں پر الیکشن لڑ سکتی ہے۔ اتحاد کے تحت کانگریس 12 سے 14 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ شرد پوار کی این سی پی یہاں تین سے چار سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔(جاری)

مہاوکاس اگھاڑی کے لیڈروں کے مطابق 36 میں سے 32 سیٹوں پر بات چیت تقریباً فائنل ہو چکی ہے۔ سماج وادی پارٹی 1 یا 2 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اس وقت ممبئی میں ادھو بالا صاحب شیوسینا کے پاس چھ سیٹیں ہیں۔ ممبئی میں کانگریس کے چار ایم ایل اے ہیں۔ ریاست میں نومبر کے مہینے میں انتخابات ہونے والے ہیں۔ یہاں کل 288 اسمبلی سیٹیں ہیں۔(جاری)

پچھلے 2019 کے اسمبلی انتخابات میں شیوسینا متحد تھی اور بی جے پی کے ساتھ این ڈی اے کا حصہ تھی۔ لیکن یہ اتحاد وزیر اعلیٰ کے عہدے کو لے کر ٹوٹ گیا تھا۔ پھر شیوسینا نے این سی پی اور کانگریس کے ساتھ مل کر ادھو ٹھاکرے کی قیادت میں ریاست میں حکومت بنائی تھی۔ پھر شیو سینا ٹوٹ گئی۔ ایکناتھ شندے نے شیوسینا پر قبضہ کرلیا ۔ انہوں نے بی جے پی کے ساتھ مل کر ریاست میں حکومت بنالی۔(جاری)

-2024 کے انتخابات 2019 کے انتخابات سے بالکل الگ ہیں۔ ریاست کی دو بڑی پارٹیاں شیوسینا اور این سی پی دو حصوں میں ہو چکی ہیں۔ کانگریس این سی پی شرد گروپ اور شیوسینا ٹھاکرے گروپ کے ساتھ مہاوکاس اگھاڑی میں شراکت دار ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے