مالیگاوں / گزرے منگل کی رات کو دو سے ڈھائی بجے کے قریب مالیگاوں شہر کے اسلام آباد علاقے میں کچن کی کھڑکی سے ایسڈ پھینک کر فرار ہونے والے واقعے میں نیا موڑ سامنے آیا ہے ، جی ہاں ! کل اس معاملے کے بعد جہاں پولس عملہ متحرک تھا وہیں شہر کی عوام کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کی مانگ طول پکڑ رہی تھی ۔ جس کو دیکھتے ہوئے قلعہ پولس نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم حسیم الرحمن طفیل احمد کو گرفتار کیا تھا ۔(جاری)
معلوم ہوکہ یہ کچن کی کھڑکی سے ایسڈ پھیکنے سے گھر میں موجود ایک لڑکی اور اس کے والدین بری طرح جھلس گئے تھے ، جنہیں مقامی سول اسپتال میں منتقل کروایا گیا تھا ، اس معاملے میں لڑکی کا چہرہ زبردست طریقے سے متاثر ہوا تھا جسے اسپتال کے ڈاکٹروں نے پڑوسی شہر دھولیہ کے اسپتال میں منتقل کرنے کا مشورہ دیا تھا ، زرائع کے مطابق والدین اور بچی کچھ حد تک ٹھیک ہیں ۔ غور طلب ہیکہ آئندہ کچھ ماہ بعد اس لڑکی کی شادی ہونے والی تھی ۔ اس معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔(جاری)
ادھر پولس نے حسیم الرحمن طفیل احمد کو گرفتار کرنے کے بعد آج بروز جمعرات اسے مقامی کورٹ میں پیش کیا ہے جہاں معزز جج نے اسے 4 دنوں کی پی سی (پولس کسٹڈی) میں رکھنے کا حکم صادر کیا ہے ۔ جس کے بعد آنے والے پیر کو ملزم حسیم الرحمن طفیل احمد کو دوبارہ مقامی کورٹ میں پیش کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ حسین الرحمن طفیل احمد اسی علاقے کا ساکن بتایا جارہا ہے جس کی عمر 25 سال ہے ، مذکورہ معاملے میں مزید تفصیلات کا انتظار کیا جارہا ہے ۔
0 تبصرے