کسی کی نیند میں گئی جان، تو کسی کو جم میں آیا اٹیک، وکاس سیٹھی سے پہلے ان 4 ایکٹر کی اچانک موت نے سب کو کیا مایوس


‘کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی’ جیسے شوز سے مقبول ہوئے اداکار وکاس سیٹھی کی اچانک موت کی خبر نے لوگوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ ان کی عمر صرف 48 سال تھی۔ وکاس سیٹھی سے پہلے کچھ مشہور ستارے بھی کم عمری میں ہی چل بسے تھے۔ اس کی موت پر لوگ آج بھی حیران ہیں۔ ان ستاروں کی موت دل کی تکلیف کے باعث ہوئی تھی۔


نئی دہلی: وکاس سیٹھی نے ‘کسوٹی زندگی کی’ اور ‘کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی’ جیسے شوز سے مقبولیت حاصل کی تھی۔ ان کی اچانک موت کی خبر سے ٹی وی انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ مالی بحران کا شکار تھے۔ جب ان کی موت ہوئی، تب وہ نیند میں تھے ۔ وکاس سیٹھی سے پہلے کچھ ستارے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرچکے تھے۔ کسی کو جم میں ورزش کے دوران اٹیک آیا تو کوئی کنسرٹ کے بعد چل بسا تھا۔


راجو سریواستو: مشہور کامیڈین کو ستمبر 2022 میں اچانک دل کا دورہ پڑا تھا۔ کامیڈین طویل علاج کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ وہ 1963 میں اتر پردیش کے کانپور میں پیدا ہوئے تھے۔

راجو سریواستو کامیڈی کے بادشاہ تھے۔ وہ ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج’ جیسے شوز میں اپنی کامیڈی سے مقبول ہوئے تھے۔ وہ سیاست میں بھی سرگرم تھے۔ انہوں نے سال 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

پونیت راجکمار: کنڑ سنیما کے مشہور اداکار پونیت راجکمار 29 اکتوبر 2021 کو 46 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ اداکار کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ وہ 17 مارچ 1975 کو پیدا ہوئے۔ اداکار ہونے کے علاوہ وہ ایک گلوکار بھی تھے جو اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے سرخیوں میں بھی رہے تھے۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹسٹ کیا تھا۔

گلوکار کے کے: ہندوستانی سنیما کے مشہور گلوکار کے کے 23 اگست 1968 کو پیدا ہوئے تھے۔ باصلاحیت گلوکار 31 مئی 2022 کو 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کولکتہ میں موسیقی کی تقریب کے بعد اچانک دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ انہوں نے ‘ہم دل دے چکے صنم’ کے ‘تڑپ تڑپ کے’ اور ‘وہ لمہے…’ کے ‘کیا مجھے پیار ہے’ جیسے ہٹ گانوں سے بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنائی تھی۔ انہوں نے دیگر زبانوں میں بھی مقبول گیت گائے تھے۔

سدھارتھ شکلا: مشہور اداکار سدھارتھ شکلا کا 40 سال کی عمر میں 2 ستمبر 2021 کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ سدھارتھ شکلا ‘بالیکا ودھو’ جیسے شوز سے ناظرین میں مقبول ہوئے تھے۔ وہ ‘بگ باس 13’ اور ‘فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی 7’ جیسے رئیلٹی شوز کے فاتح تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے