مالیگاؤں :03/ ستمبر 2024ء بروز منگل بوقت بعد نماز عشاء بمقام مدنی نگر گلی نمبر 2میں مولانا ظہیر ملی کے مکان پر جمعیۃ علماء حلقہ نمبر 5 کی انتخابی میٹینگ کا انعقاد جناب الحاج محمد مکی سیٹھ صاحب (نائب صدر جمعیتہ علماء مالیگاؤں) کی صدارت میں کیا گیا، جسمیں اتفاقِ رائے سےسہ بارہ حضرت مولانا ظہیر احمد ملی صاحب کوصدر، جناب حافظ مختار احمد جمالی کوجنرل سکریٹری، اور جناب انصاری احسان الرحیم کو خازن منتخب کیا گیا(جو اس سے پہلے بھی اسی عہدے پر دو ٹرم سےفائز تھے)، جناب یوسف خان بھورے خان،مولانا علیم الدین پٹیل فلاحی، مسیح اللّٰہ حفیظ اللّٰہ اور حافظ جاوید احمد جمالی کو نائبینِ صدور، جناب شیخ شریف شیخ حنیف،انجینئر بلال احمد،شاہداحمد محمد عمر،اور زبیر القاسم انصار احمد کو جوائنٹ سکریٹری مقرر کیا گیا۔(جاری)
مجلس کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت باسعادت سے ہوا، اورحافظ فیضان غزالی نے نعتِ نبی کے چند اشعار گنگناکر مجلس کو مزید زینت بخشی۔
نظامت کے فرائض حافظ جاوید جمالی نےانجام دیئے۔ اس میٹنگ میں بطورِ مشاہد شہری جمعیتہ علماء کےسکریٹری حضرت مولانا امتیاز اقبال صاحب نے جمعیۃ علماء ہند کی گزشتہ اور حالیہ سنہری تاریخ پر مختصر روشنی ڈالی، اکابرین جمعیتہ کے طرزِ عمل کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ (جاری)
اورحلقہ نمبر 5 کی مخلصانہ خدمات پر بھی جم کر ستائش کی۔اخیر میں دستوری جماعت کے ضابطۂ انتخاب پر بھی روشنی ڈالی۔کل رات یہاں پر ہوئی جمعیتہ علماء کی انتخابی میٹنگ میں مالیگاؤں جمعیتہ علماء مدنی روڈ کے جنرل سیکریٹری عبدالمالک سیٹھ بکرا بحیثیت انتخابی افسرکے علاوہ مشاہدین میں الحاج محمد مکی سیٹھ ،مولانا امتیاز اقبال ،مفتی نعیم اختر موجود تھے۔اس نئے ٹرم میں پچھلے ٹرم کے کلیدی عہدے داران کو ان کے حسن کارکردگی کی بنیاد پر سابقہ عہدوں پر برقرار رکھا گیا ہے۔(جاری)
ناظم عمومی حافظ مختار احمد جمالی (خادم دینی تعلیمی بورڈ)نے ارکان جمعیتہ سے نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ نئے عزم و حوصلے کے ساتھ میدان عمل میں اترنے کی ترغیب دی۔انتخابی افسر مالک سیٹھ نے ہر حلقہ میں جمعیت علماء کے دفتر کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خدمت خلق کا دائرہ وسیع ہوگا۔حافظ مختار احمد جمالی - جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء زون نمبر 5 مالیگاؤں مدنی روڈ۔
0 تبصرے