امراوتی: ضلع کے پراتواڑا دھرانی روڈ پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں سیمادو کے قریب ایک پرائیویٹ بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ بس جا رہی تھی کہ اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ بس کھائی میں گرنے سے بس میں سوار 3 افراد جاں بحق جب کہ 50 افراد زخمی ہوگئے۔ اس میں کئی لوگ شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ حادثے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ میل گھاٹ میں تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کا کنٹرول کھو گیا، جس کی وجہ سے بس کھائی میں گر گئی۔ (جاری)
ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
اس حادثے کے بعد کچھ مسافر کسی طرح باہر نکلے اور باقی مسافروں کو بھی باہر نکال لیا گیا۔ موقع پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اب تک تین افراد کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 50 افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر سیمادو پرائمری ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ راحت اور بچاؤ کاموں کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیم کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا ہے۔ (جاری)
ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے دو افراد جاں بحق
ایک اور معاملے میں، دو مزدوروں کی موت اس وقت ہوئی جب 'کنکریٹ' کے ستونوں سے لدی ایک ٹریکٹر ٹرالی ضلع بلڈھانہ میں الٹ گئی۔ اس حادثے میں تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی دوپہر بورکھیڈی-وڈگاؤں روڈ پر پیش آیا۔ ایک شخص نے بتایا کہ تین زخمیوں میں اس کا 22 سالہ رشتہ دار بھی شامل ہے جس نے حال ہی میں اگنیور کی بھرتی کا امتحان پاس کیا تھا۔ ٹریکٹر ٹرالی میں ’کنکریٹ‘ کے ستون رکھے گئے تھے اور اس پر پانچ افراد سوار بھی تھے۔
0 تبصرے