چندی گڑھ : بی جے پی نے بدھ کی شام ہریانہ اسمبلی انتخابات 2024 کے لیے 67 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی۔ وزیراعلی نائب سینی لاڈوا سے الیکشن لڑیں گے۔ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئی کرن چودھری کی بیٹی کو بھی ٹکٹ ملا ہے۔ شروتی چودھری کو بھی توشام اسمبلی سے امیدوار بنایا گیا ہے۔(جاری)
راؤ اندرجیت کی بیٹی آرتی کو بھی ٹکٹ ملا ہے۔ سابق وزیر داخلہ انل وج ایک بار پھر امبالہ کینٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ 67 امیدواروں کی پہلی فہرست میں نو موجودہ ایم ایل ایز کے ٹکٹ کاٹے گئے ہیں۔ دو ایم ایل اے کی سیٹیں تبدیل کی گئی ہیں۔(جاری)
ڈپٹی اسپیکر رنبیر گنگوا کو نلوا کی جگہ بروالا سے ٹکٹ دیا گیا ہے، جب کہ کوسلی کے ایم ایل اے لکشمن یادو کو کوسلی کی جگہ ریواڑی سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر وشمبھر والمیکی کا ٹکٹ کٹ گیا ہے۔ کپور والمیکی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔
0 تبصرے