چالیس گاؤں سے کلیان جانے والے 73 سالہ بزرگ اشرف علی پر جاری ہفتے کے اوائل میں کچھ شرپسند عناصروں نے ٹرین میں حملہ کردیا تھا ۔ اس بزرگ پر گائے کا گوشت لیجانے کا الزام لگا کر انہیں مارا پیٹا گیا تھا ، چالیس گاؤں کے یہ بزرگ اپنی بیٹی سے ملنے کلیان جارہے تھے کہ ناسک روڈ ریلوے اسٹیشن سے نکلنے کے بعد اگت پوری پہنچنے سے پہلے اس بزرگ کے ساتھ یہ حرکت کی گئی ۔ (جاری)
معلوم ہوکہ بزرگ کلیان پہنچ کر اپنے رفقاء کو اس بات کی اطلاع کی اور بعد ازاں انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ، اس سلسلے میں مقامی سطح سے سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید ممبئی کلیان پہنچ کر اسپتال میں داخل ہونے والے بزرگ کی عیادت کی ، جس کے بعد حال کیفیت طلب کرتے ہوئے آصف شیخ نے مارنے والے نوجوانوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کرنے کا حکم دیا اور پولس سے بذریعہ فون رابطہ بھی کیا (جاری)
اس کے بعد موصوف نے میڈیا سے بات کی اور بزرگ کیساتھ ہونے والی حرکات کی سخت مذمت کی ، مزید کہا کہ اب سفر میں بھینس کا گوشت لیجانا بھی دشوار کن ہوگیا ہے۔
0 تبصرے