کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو سے آفس میں جمبو جیٹ سے ملاقات اور علاقے کا دورہ کروایا گیا
پیر سے 28 کروڑ روپے ورک آرڈر کے کاموں کو شروع ہر حال میں شروع کیا جائے گا کمشنر نے دی ہری جھنڈی
شیخ آصف سابق آمدار تعمیری کاموں کو روکنے کا کام کر رہے ہیں اور خالد حاجی کام شروع کرنے کا ناٹک کررہا ہے مفتی اسمٰعیل قاسمی(جاری)
( مالیگاؤں ) مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل قاسمی انکے دیگر ساتھیوں ڈاکٹر خالد پرویز، ذوالفقار ذلو سیٹھ، کلیم دلاور،عیدی امین بھکو،ماجد حاجی، ڈاکٹر ارشد، حافظ عبداللہ، مولانا علیم فلاحی، وغیرہ سمیت سینکڑوں محبانِ مفتی اسمٰعیل قاسمی کارپوریشن کمشنر آفس پہنچے یہاں پر گفت شنید کے بعد کمشنر کے ساتھ چندن پوری روڈ ہیرا پورہ جھانجیشور مندر وغیرہ کے اطراف کی روڈ راستے تعمیر نہ ہونے پر دورہ کروایا گیا بعد از میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی اسمٰعیل قاسمی نے کہا کہ ہمارے شہر کی بد قسمتی یہ ہے کہ ندی کے مشرقی حصے میں تعمیر و ترقی کے کاموں کیلئے متحد نہیں ہوتا ہے کام کاج کو روکنے کیلئے سیاسی طور پر کوشش ضرور کی جاتی ہیں ایک معصوم شاہ کٹی سے مری ماتا مندر سے جھانجیشور مندر تک اور دوسرا وہاں سے آزاد نگر پولس اسٹیشن تک تیسرا ٹائٹل معصوم شاہ کٹی سے جمہور ہائی اسکول تک یہ کام منظور ہوچکا ہے ورک آرڈر ہوگیا ہے۔(جاری)
سابق آمدار شیخ آصف نے کارپوریشن میں لیٹر دیا جس میں پانچ تعمیری کاموں میں سے چار کام یہ ہے اس میں اس بات کو ظاہر کیا مطالبہ کیا جب تک انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر نہیں ہوتی ہے یہ روڈ کی تعمیر نہ ہونے دیا جائے، چھ ماہ قبل کمشنر نے اسٹے دیے تھے لیکن جب انکی پالیسی طے ہوگئی کہ جہاں انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر ہے دونوں طرف سے ایک ایک میٹر کی جگہ چھوڑ کر روڈ کی تعمیر کی جائے، لیکن وارڈ انجینئر کام کرنے نہیں دے رہے ہیں شیخ آصف لیٹر دیتے ہیں کہ کام روکا جائے، اور انکا بھائی خالد حاجی ناچنے والوں کو لے جاکرکے ڈھول باجے کے ساتھ دھرنا دیتے ہیں شورمچاتے ہیں کہتے ہیں کل سے کام شروع کرو، ایک بھائی کام رکوارہا ہے اور دوسرا بھائی کام شروع کرنے کیلئے ناٹک کر رہا ہے ان حالات کی وجہ سے ہمیں مجبوراً وارڈ کے لوگوں کے تقاضے پر وارڈ کے لوگوں کو لے کرکے کارپوریشن پہنچنا پڑا، اور کمشنر رویندر جادھو کو ساتھ لیکر کے پورے علاقے کا معائنہ کروایا اور ہم نے کمشنر سے یہ مطالبہ کیا ہم لوگ جس روڈ پر کھڑے ہیں ۔(جاری)
جھانجیشور مندر سے مری ماتا مندر تک انڈر گراونڈ گٹر کی تعمیر ہوچکی ہے اسکے بعد بھی ٹھیکیدار کو کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے یہاں پر میٹیریل گرایا گیا تھا اسے اٹھوایا لیا گیا ہے یہ ہمارے شہر کی صورتحال ہے خود ہی ٹوہنا لگاتے ہیں اور ناٹک بھی کرتے مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقے میں اس طرح اس علاقے کے اندر آج کام نہیں ہوا، ماضی میں بھی کام نہیں ہوا ہے آج ہمارا 28 کروڑ روپے ورک آرڈر ہوگیا ہے اور کارپوریشن کے آفیسران وارڈ انجینئر کی طرف سے ہمارا تعمیری کام روکا جارہا ہے اس لیے مجبوراً ہمیں یہ دھرنا آندولن کرنا پڑا،ایک بڑا مورچہ لے کرکے کارپوریشن پہنچے کمشنر سے اپنی بات رکھی، کمشنر کو بات سمجھ میں آئی وہ خود ہمارے ساتھ اس علاقے کا معائنہ کیا اور ہم نے کہا کہ پیر سے ہم کام شروع کریں گے، دوسرا عنوان یہ کارپوریشن جانا یہ تھا کہ ہمارا شہر مالیگاؤں رہائشی اور کمرشیل، انڈسٹریل علاقہ ساتھ ساتھ ہیں یہاں پر پہلے سے پاور لوم، سائزنگ، بھی ہے۔(جاری)
آج کارپوریشن کی طرف سے سائزنگ کو این او سی نہیں دیا جارہا ہے جس طرح پہلے اجازت نامہ کمشنر نے دیا تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ ابھی بھی این او سی دیا جائے، کارپوریشن کا کہنا ہے کہ جب تک ڈی پی پلان بن کر نہیں آجاتا وہاں تک این او سی دیتے نہیں آتا، کمشنر سے بات چیت ہوئی اور دس سے زائد میٹنگ ہوچکی ہے این او سی دی نہیں جارہی ہے این او سی ملنا چاہیے کمشنر نے بدھ کو اس کام کے کرنے کا یقین دلایا ہے یہ ہمارا دوسرا مطالبہ تھا ساتھ ہی ہم نے یہ بات بھی کہی کہ مالیگاؤں ہائی اسکول سے پوار واڑی ہائی وے تک اور آگرہ روڈ کا تیسرا فیز یہ کام بھی جلد سے جلد مکمّل ہونا چاہیے، یہ کئی مہینوں سے کام التواء کا شکار ہے ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ٹھیکیداروں کے ساتھ ساز باز کرکے شہر کے کام کاج کو لے کرکے کچھ لوگ کام کو روک رہے ہیں ہم نے یہ منصوبہ بندی کی تھی کہ پورے شہر میں اہم اہم بڑی شاہراہوں کی تعمیر کرنا ہے ۔(جاری)
![]() |
اگر یہ روڈ راستے کی تعمیر جو ہمارے 28 کروڑ روپے کے کاموں میں ہیں اور وہ روڈ بن جاتے ہیں تو ہمارے سیاسی مخالفین جو جلسہ لے گے وہ ہمارے بناۓ ہوئے راستے پر ہی لیں گے اور وہ ان روڈ کے تعمیر کو رکوانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں کمشنر سے مطالبہ ہے ورک آرڈر ہوگیا ہے کام کرنے دیا جائے کارپوریشن، کمشنر، وارڈ انجینئر، کی طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں آنا چاہیے ہم کوئی صورت میں رکنے والے نہیں ہیں ہم اپنا کام ہر حال میں کریں گے کمشنر رویندر جادھو کے سامنے اس بات کا اعلان کردیا ہے اور کمشنر یہ چاروں روڈ راستے کا معائنہ کر رہے ہیں پیر سے ہم تعمیری کام شروع کردیں گے.
0 تبصرے