سڑک کی تعمیر کو لیکر جب بچوں نے احتجاج کیا تو میونسپل کمشنر رویندر جادھو از خود پہنچے موقع پر ، مفتی حسنین محفوظ رحمانی رہے پیش پیش

 

  مالیگاوں / شہر میں روڈ گٹر کی تعمیر کو لیکر جب بڑے لوگوں کے احتجاج سے کام نہ ہوسکا تو مدراس کے بچے سڑک پر اتر کر احتجاج کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دوسرے ہی دن یہاں میونسپل کمشنر رویندر جادھو پہنچے اور سڑک پر پیدل چل کر جائزہ لیا اور اس سڑک کی جلد تعمیر کا تیقن بھی دیا ۔ (جاری) 

 آپ کو بتادیں کہ یہ معاملہ مالیگاوں شہر کے مشرقی علاقے میں واقع مہد ملت مدرسے کی والی روڈ کا ہے ، یہاں کئی سالوں سے سڑکیں خستہ حال ہے ، مقامی لوگوں کے بارہا کارپوریشن کا چکر لگانے کے بعد کارپوریشن اور سیاسی لیڈران کی توجہ اس جانب مبذول نہ ہوسکی ، جس کے بعد کل بروز بدھ کو مدرسہ مہد ملت کے اہم زمہ دار اور مالیگاوں شہر کی معروف شخصیت مفتی حسنین محفوظ رحمانی کی رہنمائی میں یہاں مدرسے کے بچوں نے سڑک ہی تعمیر کو لیکر احتجاج کیا (جاری) 

 بچوں کے اس احتجاج کے بعد آج ٹیچرس ڈے کے موقع پر یہاں مالیگاوں شہر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رویندر جادھو از خود پہچنے اور سڑک کر جائزہ لیا ، اس دوران یہاں مدرسہ مہد ملت کے زمہ داران شریک تھے اور مفتی حسنین پیش پیش رہے ۔ کمشنر کے جائزہ لینے کے بعد موصوف نے میڈیا سے بات کی اور کہا الحمدللہ آج میونسپل کارپوریشن کمشنر رویندر جادھو از خود سڑک کا جائزہ لیا اور اس سڑک کو جلد از جلد تعمیر کرنے کا تیقن دیا ۔ (جاری)

 اس کے بعد کمشنر نے مدرسہ مہد ملت میں داخل ہوئے جہاں بچوں اور استاذوں نے ان کا خیر مقدم کیا ، اس دوران کمشنر رویندر جادھو نے اپنے طور سے تعلیم کی اہمیت بتایا اور ایک مختصر پروگرام میں شریک ہوکر موصوف دوبارہ لوٹ گئے ، کمشنر نے بتایا کہ اس سڑک کو مرحلہ وائز تعمیر کیا جائیگا لیکن فی الحال اس سڑک کو کچھ حد تک درست کیا جائیگا ۔ 



ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے