آر جی کر اسپتال کیس: کون تھی وہ خاتون، جس نے سندیپ گھوش کے گھر پر ای ڈی کو کرایا انتظار

 

کولکاتہ: گزشتہ روز یعنی 6 ستمبر کو ای ڈی نے کولکاتہ کے آر جی کر اسپتال کے سابق پرنسپل سندیپ گھوش کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ صبح جب ای ڈی کی ٹیم پہنچی تو گھر کے بڑے کالے گیٹ تالا لگا ہوتا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی کی ٹیم کو کافی دیر تک انتظار کرنا پڑا۔ تفتیشی افسران گاڑی میں انتظار کر رہے تھے۔ گھر کے گیٹ کے باہر سی آر پی ایف تعینات تھی۔ آخر کار ایک خاتون آئی اور اس نے تالا کھولا ۔ اب سوال یہ ہے کہ یہ خاتون کون ہے، جس نے ای ڈی کو 3 گھنٹے انتظار کروایا۔(جاری)

یہ خاتون کوئی اور نہیں تھی، بلکہ سندیپ گھوش کی اہلیہ تھی۔ سندیپ کی اہلیہ سر کو ساڑی سے ڈھک کر اور آنکھوں پر دھوپ کا چشمہ لگا کر آئی تھی۔ صحافیوں کے بار بار سوال کرنے  پر سنگیتا پھوٹ پھوٹ کر رونے لگیں۔ انہوں نے صاف صاف کہا کہ ’’سب جھوٹ! ثابت ہونے سے پہلے کسی کو ویلن نہ بنائیں ۔ بالکل جھوٹ۔ کوئی کاغذ نہیں ملا۔ تمہیں کچھ نہیں ملے گا۔ میرے شوہر نے کچھ نہیں کیا۔‘‘(جاری)

ای ڈی کو سندیپ گھوش کے گھر پر کرنا پڑا انتظار

آر جی کر اسپتال میں بدعنوانی معاملہ میں ای ڈی جمعہ کی صبح سے ہی میدان میں تھی۔ ای ڈی کی ٹیم صبح سات بجے سندیپ گھوش کے گھر پہنچی۔ سی بی آئی کی طرف سے ایف آئی آر درج کیے جانے کے بعد مرکزی تفتیشی ٹیم نے ای ڈی کی جانب سے سندیپ گھوش کے خلاف ای سی آئی آر درج کی۔ بدعنوانی معاملے میں ای ڈی کی ٹیم صبح 6:25 بجے سندیپ گھوش کے گھر پہنچی۔ اس وقت گھر کا دروازہ باہر سے بند تھا۔ کچھ دیر انتظار کرنے کے بعد ای ڈی افسران باہر آگئے اور گاڑی میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگے۔ تاہم گھر کے باہر سیکورٹی فورسز کو تعینات کردیا گیا تھا۔(جاری)

اس کے علاوہ ای ڈی نے جمعہ کو ہاوڑہ میں بپلب سنگھ اور کوشک کول کے گھروں پر بھی چھاپہ مارا۔ بپلب سنگھ اب آر جی کر اسپتال میں بدعنوانی کے معاملے میں سی بی آئی کی حراست میں ہیں۔ بپلب سنگھ کا نام آر جی کر اسپتال کی مالی رپورٹ میں سندیپ گھوش کے قریبی دوست کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ای ڈی نے ان کے گھر پر بھی تلاشی مہم چلائی۔(جاری)

وہیں جمعہ کی صبح سونارپور میں سندیپ کے قریبی ساتھی پرسون چٹرجی کے گھر پر بھی ای ڈی کو دیکھا گیا ۔ بتا دیں کہ بدعنوانی کے معاملے میں پرسون کا نام سندیپ کے ڈیٹا انٹری آپریٹر کے طور پر سامنے آیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے