اکشے شندے کے سر میں کیوں ماری گولی؟ بدلاپور انکاونٹر پر ہائی کورٹ کا سوال

 

ممبئی : بدلاپور واقعہ کے ملزم اکشے شندے کے انکاؤنٹر پر بامبے ہائی کورٹ نے کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جس شخص نے کبھی پستول نہیں چلائی وہ پستول کو کیسے ان لاک کرسکتا ہے ، کیسے لوڈ کرسکتا ہے ؟عدالت نے کہا کہ بندوق لوڈ کرنے میں طاقت لگتی ہے۔(جاری)



ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ اگر ملزم نے پہلے گولی چلائی تب بھی وین میں موجود دیگر پولیس والے اسے قابو کر سکتے تھے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم جسمانی طور پر اتنا مضبوط نہیں تھا کہ وین میں موجود پولیس اہلکار اسے قابو نہ کر سکے…(جاری)

ساتھ ہی عدالت نے اکشے کے سر میں گولی مارنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اے پی آئی شندے نے جو گولی چلائی ، وہ ملزم کے جسم پر کسی اور جگہ پر چلائی جا سکتی تھی۔(جاری)

اس کے ساتھ ہی بامبے ہائی کورٹ نے سبھی زخمی پولیس اہلکاروں کی تفصیلی میڈیکل رپورٹس بھی طلب کی ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہمیں کسی پر شک نہیں ہے، لیکن ہم صرف سچ جاننا چاہتے ہیں۔ اگر ملزم اکشے شندے کے سر میں گولی لگی اور گولی آر پار ہوئی ہے تو وہ خالی کارتوس کہاں ہے؟





ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے